پشین،مغوی نوراللہ کے اغواکاروں کو بعض ضلعی آٖفیسران کی سرپرستی حاصل ہے،منیر احمد

واردات میں ملوث ملزم کیخلاف ایکشن نہ لینا ضلعی انتظامیہ کی بے بسی ہے،پشین کے رہائشیوں کی پریس کانفرنس

پیر 6 مارچ 2017 16:25

پشین(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 مارچ2017ء)گزشتہ دنوں گن پوائنٹ پر اغواء ہونیوالے مغوی نوراللہ کے اغواکاروں کو بعض ضلعی آٖفیسران کی سرپرستی حاصل ہے اسلحے سمیت گرفتار ہونیوالے اغواکار رمضان عرف آزاد بلوچ کو پشین لیویز لائن کی چاردیواری میں آزادی دینا المیہ ہے اغواء کار کا فرار ساتھی تاحال گرفتار نہ ہوسکااغواء برائے تاوان کی واردات میں ملوث ملزم کیخلاف ایکشن نہ لینا ضلعی انتظامیہ کی بے بسی ہے ان خیالات کا اظہار پشین کے رہائشیوں منیر احمد عصمت اللہ صمد خان امین اللہ عبدالباقی ثناء اللہ اور شفیع اللہ نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ کرایہ کے غرض پر ٹیکسی ڈرائیورمغوی نوراللہ کو یارو کے قریب پہاڑوں میں رسیوں سے ہاتھ پاوں باندھ کر بیس لاکھ روپے کی ڈیمانڈ کی اور انہیں گن پوائنٹ پر شدید زدوکوب کیا شدید زخمی حالت میں مغوی نوراللہ نے قریبی لیویز تھانے میں اطلاع دی جس پر تحصیلدار سردار عبداللہ خان نے کارروائی کی جسمیں اغواکار رمضان عرف آزاد کو اسلحے سمیت گرفتار کرلیا جنکہ انکا دوسرا ساتھی موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے تھے کئی دن گزرجانے کے باوجود بھی فرار اغواکار کو گرفتار نہ کرنا سوالیہ نشان ہے ضلعی انتظامیہ مغوی نوراللہ کو انصاف فراہم کرتے ہوئے فرار اغواکار کو فوری گرفتار کریں بصورت دیگر جو بھی اقدام اٹھایا گیا ذمہ داری ضلعی انتظامیہ پر عائد ہوگی

پشین میں شائع ہونے والی مزید خبریں