جامعات کے تدریسی و انتظامی عملہ گزشتہ تین مہینوں سے تنخواہوں سے محروم ہے ، ایچ ڈی پی

ہفتہ 9 مارچ 2024 23:12

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 مارچ2024ء) ہزارہ ڈیمو کریٹک پارٹی کے مرکزی بیان میں صوبے کے سب سے بڑے جامعہ بلوچستان یونیورسٹی و دیگر جامعات کے مالی بحران پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جامعات کے چانسلر اور صوبائی حکومت کی جانب سے اعلیٰ تعلیمی اداروں کے مسائل سے چشم پوشی کو افسوسناک قرار دیا بیان میں کہا گیا کہ جامعات میں بد انتظامی اور وی سی کی اختیارات سے تجاوز نے اعلیٰ تعلیمی اداروں کو تباہی کے دہانے پر لا کھڑا کیا ہے جن تعلیمی اداروں کو اس صوبے کے اکابرین نے صوبے میں تعلیم کے فروغ کیلئے انتہائی لازمی و ضروری قرار دیکر اس کے لئے ہر طرح کے وسائل کی فراہمی کی یقین دہانانیاں کرائی تھی اور جن اساتذہ کو صوبے کے چیف ایگزیکٹو کے برابر پروٹوکول و احترام دیا جاتا رہا تھا وہ تعلیمی ادارے اب بند ہونے کے قریب اور اساتذہ اپنے بنیادی حقوق سے محروم ہے ۔

(جاری ہے)

جامعات کے تدریسی و انتظامی عملہ گزشتہ تین مہینوں سے تنخواہوں سے محروم ہے جبکہ جن وی سی کو چانسلر بہترین وی سی کا خطاب دے رہے تھے وہ لاکھوں روپے کے مراعات و تنخواہیں وصول کرنے کے بعد جامعہ بلوچستان کو برباد کرکے فارغ ہوئے ہیں یونیورسٹی کے اساتذہ شدید معاشی مسائل سے دو چار اور ذہنی طور پر سخت پریشانی کا شکار ہے ۔ اس سارے صورتحال اور جامعات کے مالی مسائل کے مستقبل حل کیلئے ضروری ہے کہ صوبائی حکومت ایچ ای سی کے ساتھ ملکر منصوبہ بنائیں تاکہ جامعات کو ہر روز کے معاشی و دیگر مسائل سے نجات دلائی جاسکیں۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں