اُردو پوائنٹ پاکستان کوئٹہکوئٹہ کی خبریںگورنر بلوچستان محمد خان اچکزئی کا نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ کے نتیجے ..

گورنر بلوچستان محمد خان اچکزئی کا نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں سابق ایس ایچ او فضل الرحمان کی شہادت پر رنج وافسوس کا اظہار

کوئٹہ ۔21 جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 21 جنوری2018ء) گورنر بلوچستان محمد خان اچکزئی اتوار کے روز نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں سابق ایس ایچ او فضل الرحمان کی شہادت پر رنج وافسوس کا اظہار کیا۔

(خبر جاری ہے)

اپنے ایک مذمتی بیان میں انہوں نے دہشت گردی کے اس واقعہ کی شدید الفاظ میںمذمت کرتے ہوئے کہا کہ وقت آپہنچا ہے کہ ہم سب پر زمہ داری ایک دوسرے کا ہاتھ پکڑکر دہشت گردی کے خاتمے کیلئے بھرپور اقدامات اٹھائیں۔سماج دشمن عناصر اور شرپسند عناصر کے ناپاک عزائم کوخاک میں ملانے کیلئے ہمیں قومی اتحادواتفاق کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔انہوں نے شہیدسابق ایس ایچ او کی مغفرت اور سوگوارخاندان کوصبر وہمت دینے کی دعا کی۔


اپنی رائے کا اظہار کریں -

کوئٹہ شہر کی مزید خبریں