پولیس شہریوں کے جان ومال کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لئے فرائض احسن طریقے سے سرانجام دے رہی ہے، ڈپٹی انسپکٹر جنرل کوئٹہ عبدالرزاق چیمہ

اتوار 20 مئی 2018 19:10

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 مئی2018ء) ریجنل پولیس افسر وڈپٹی انسپکٹر جنرل پولیس کوئٹہ عبدالرزاق چیمہ نے کہا ہے کہ پولیس شہریوں کے جان ومال کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لا تے ہوئے اپنے فرائض احسن طریقے سے سرانجام دے رہی ہے حالیہ دہشت گردی اور ٹارگٹ کلنگ ملوث ملزمان کے خلاف گھیراتنگ کیا جا رہا ہے تاکہ انہیں قانون کے شکنجے میں جھکڑا جا سکے ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز جمعیت علماء اسلام ضلع کوئٹہ کے سرپرست اعلیٰ عالم دین جامع مسجد بلال کے پیش امام مولانا حبیب اللہ مینگل کے گھر فاتحہ خوانی اور تعزیت کے موقع پر ان کے لواحقین سے گفتگو کے دوران کیا ڈی آئی جی کوئٹہ کا کہنا تھا کہ پولیس ملزمان کی گرفتاری کے لئے ملنے والے شواہد کی روشنی میں تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے حکومت اور قانو ن نافذ کرنیوالے اداروں کے اہلکار دہشت گردی کے خلاف متحد ہو کر کام کر رہی ہے جس کی بدولت دہشت گردی کے خلاف متعدد کامیابیاں ملی ہیں انہوں نے مولانا حبیب اللہ مینگل کی روح کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی اور بلند درجات کے لئے دعائے مغفرت اور انہیں یقین دہانی کرائی کہ ملزمان بہت جلد قانون کے شکنجے میں ہونگے۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں