کوئٹہ،جے یو آئی (س)کا پیپلز پارٹی امیدوار پی پی 27سحرگل خلجی کے حمایت کا اعلان

اتوار 22 جولائی 2018 21:00

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 جولائی2018ء) جمعیت علما اسلام (س)نے پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار برائے حلقہ پی پی 27 سحرگل خلجی کے حمایت جبکہ خلجی قومی اتحاد کے محمد یوسف خلجی نے ان کے حق میں دستبردار ہونے کا اعلان کر دیا۔ ان خیالات کا اظہار جمعیت علما اسلام کے سینئر صوبائی وضلع کوئٹہ کے امیر مفتی عبدالواحد بازئی اور خلجی قومی اتحاد کے محمد یوسف خلجی نے کوئٹہ پریس کلب میں سحرگل خلجی کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

مفتی عبدالواحد بازی نے کہا کہ جمعیت علما اسلام کی جانب سے حلقہ پی پی 27 پر کوئی امیدوار کھڑا نہ تھا جس کے باعث جمیت علما اسلام پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار سحر گل خلجی کی حمایت کا اعلان کرتی ہے اس موقع پر خلجی قومی اتحاد کے محمد یوسف خلجی نے بھی پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار کی حمایت کا اعلان کر دیا۔ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سحرگل خلجی نے کا کہ حلقہ 27 کے لوگوں نے اگر مجھے کامیاب کرایا تو انہیں درپیش مسائل کاحل اولین ترجیح ہوگی میں انتخابات میں عوامی خدمت کے لیے آیا ہوں ۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں