احتساب عدالتii کے جج پذیر احمد بلوچ کی عدالت میں کرپشن کیس کی سماعت

سابق وفاقی وزیر باز محمد کھیتران کی عدم پیشی کے باعث حتمی بحث نہ ہوسکی سماعت 7 ستمبر تک ملتوی

بدھ 15 اگست 2018 21:08

احتساب عدالتii کے جج پذیر احمد بلوچ کی عدالت میں کرپشن کیس کی سماعت
کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 اگست2018ء) احتساب عدالتii کے جج پذیر احمد بلوچ کی عدالت میں کرپشن کیس کی سماعت ہوئی سماعت کے دوران سابق وفاقی وزیر میر باز محمد کھیتران کی جانب سے استسنی کی درخواست منظور کی نیب کی جانب سے اسپیشل پراسیکیوٹر ریاض ترین نے کیس کی پیروی کیسابق وفاقی وزیر باز محمد کھیتران کی عدم پیشی کے باعث حتمی بحث نہ ہوسکی عدالت نے کیس کی سماعت 7 ستمبر تک ملتوی کردی گئی سابق وفاقی وزیر میر باز محمد کھیتران پر کرپشن کے ذریعے قومی خزانے کو نقصان پہنچانے کا الزام ہے۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں