عمران خان کا وزیراعظم منتخب ہونا خوش آئند ہے ، نومنتخب وزیراعظم عمران خان بلوچستان کے دیرینہ اوربنیادی مسائل کے حل کیلئے کلیدی کردار ادا کریں گے، ڈپٹی اسپیکر بلوچستان اسمبلی سردار بابر خان موسیٰ خیل

ہفتہ 18 اگست 2018 00:40

کوئٹہ۔17 اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اگست2018ء) ڈپٹی اسپیکر بلوچستان اسمبلی سردار بابر خان موسیٰ خیل نے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف کو پاکستان کا 22واں وزیراعظم منتخب ہونے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ آج ملکی تاریخ کا اہم ترین دن ہے پاکستان تحریک انصاف کی قیادت اور کارکنوں کی22سال طویل جدوجہد کے بعد عمران خان کا وزیراعظم کے طورپر انتخاب ہوا کا تازہ جھونکا اور خوشگوار تبدیلی ہے ۔

(جاری ہے)

سردار بابر خان موسیٰ خیل نے امید ظاہر کی کہ نومنتخب وزیراعظم عمران خان بلوچستان کے دیرینہ اوربنیادی مسائل کے حل کیلئے کلیدی کردار ادا کرتے ہوئے ماضی کی محرومیوں اور شکایات کازالہ کرکے بلوچستان کے عوام کے دل جیت جیتنے میںکامیابی حاصل کریں گے۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں