اُردو پوائنٹ پاکستان کوئٹہکوئٹہ کی خبریںکوئٹہ ،کوشیش کرینگے کہ بلوچستان کو تعلیمی میدان میں دوسرے صوبے کے برابر ..

کوئٹہ ،کوشیش کرینگے کہ بلوچستان کو تعلیمی میدان میں دوسرے صوبے کے برابر لا سکیں،سردار یار محمد رند

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 19 ستمبر2018ء)پاکستان تحریک انصاف بلوچستان کے صوبائی صدر سردار یار محمد رند نے کہا ہے کہ کسی بھی قوم کی ترقی کا راز تعلیم اور محنت سے وابستہ ھے بلوچستان میں تعلیمی سہولیات نہ ہونے کے برابر ہیںہم کوشیش کرینگے کہ بلوچستان کو تعلیمی میدان میں دوسرے صوبے کے برابر لا سکیں میر چاکر رند میموریل اسکول اس سلسلے میں ایک کوشش ہے جہاں بلوچستان کے ھونہار طلبہ کو بہترین طبی سہولیات فراہم کی جارہی ھے ہماری کوشیش ھے کہ بلوچستان کا ہر بچہ اعلی تعلیم حاصل کرکے ملک کا نام روشن کرے ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف بلوچستان کے صوبائی صدر سردار یار محمد رند نے گزشتہ روز انصاف اسٹوڈنٹ فیڈریشن کے صدر عمیر چھلگری کی قیادت میں آئی ایس ایف کے طلبا کے ایک وفد سے ملاقات کرتے ھوئے کیا ان کا مزید کہنا تھا کہ بلوچستان کے طلبا قدرتی صلاحیتوں سے مالا مال ھے اگر بلوچستان کے طلبا کو بہتر سہولیات فراہم کی جائے تو وہ ملک کا نام پوری دنیا میں روشن کرسکتے ہیں۔



اپنی رائے کا اظہار کریں -

کوئٹہ شہر کی مزید خبریں