وزیراعلیٰ بلوچستان سے کوریا ریپلکن کے سفیرکواک سنگ کیو سے ملاقات

دونوں رہنمائوں کی بلوچستان اور کوریا کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کے فروغ پر بات چیت

بدھ 14 نومبر 2018 23:09

وزیراعلیٰ بلوچستان سے کوریا ریپلکن کے سفیرکواک سنگ کیو سے ملاقات
کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 نومبر2018ء) وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان سے کوریا ریپلکن کے سفیرکواک سنگ کیو نے بدھ کے روز یہاں ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران بلوچستان اور کوریا کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کے فروغ پر بات چیت کی گئی۔ وزیراعلیٰ نے کورین سفیر کو صوبے کے مختلف شعبوں بالخصوص ماہی گیری اور معدنیات کے شعبوں میں ترقی اور سرمایہ کاری کے امکانات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ بلوچستان میں طویل ساحلی پٹی رکھنے کا حامل صوبہ ہے جس کا پانی اور درجہ حرارت فش فارمنگ کے حوالے سے انتہائی موزوں خیال کیا جاتا ہے اور اس شعبہ میں سرمایہ کار منافع بخش سرمایہ کر سکتے ہیں، وزیر اعلیٰ نے کہا کہ بلوچستان کو قدر ت نے بے شمار معدنیات سے نوازا ہے ، کانکنی کے شعبہ میں سرمایہ کاری کے وسیع اور روشن امکانات موجود ہیں ، صوبائی حکومت ان شعبوں میںسرمایہ کار کمپنیوں کو ہر ممکن سہولیات کی فراہمی کے ساتھ ساتھ صوبے میں فش پروسسینگ یونٹس کے قیام کے لئے اقدامات اٹھارہی ہے جس سے ماہی گیری کے شعبہ میں مزید بہتری آئے گی۔

(جاری ہے)

کورین سفیر نے وزیر اعلیٰ بلوچستان کو بتایا کہ کورینز کمپنی آئی سیکٹر میں بلوچستان سمیت پاکستان کے دیگر حصوں میں کام کر رہے ہیں جبکہ ماہی گیری کے شعبہ میں کورین کمپنیز اور سرمایہ کاروں کو اس طرف راغب کرنے کے لئے اقدامات کئے جائیںگئے۔ انہوں نے بتایا کہ بلوچستان میں سرمایہ کاری کے وسیع امکانات موجود ہیں کورین حکومت سرمایہ کاری کے فروغ کے ساتھ ساتھ بلوچستان اور کوریا کے مابین عوامی ،سماجی اور ثقافتی روابط کے فروغ کیلئے بھی اقدامات کئے جائیں گے ۔ کوریا کے سفیر نے وزیر اعلیٰ بلوچستان کے ترقی کے وژن کو سراہتے ہوئے ان کی کامیابی کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ بعدازاں وزیر اعلیٰ بلوچستان اور کورین سفیر نے یادگاری شیلڈ کا تبادلہ کیا۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں