چیف جسٹس بلو چستان ہائیکورٹ محترمہ جسٹس سیدہ طاہر ہ صفدر کی زیر صدارت اجلاس عدالت عالیہ میں منعقد

جمعہ نومبر 00:50

کوئٹہ۔15نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 16 نومبر2018ء) چیف جسٹس بلو چستان ہائیکورٹ محترمہ جسٹس سیدہ طاہر ہ صفدر کی زیر صدارت ایک اجلاس عدالت عالیہ میں منعقدہوا ۔جس میں چیف سیکریڑی ،آئی جی پولیس ،سینئر ایم بی آر دیگر صوبائی سیکریڑیز نے شرکت کی ۔

(جاری ہے)

اجلاس میں مختلف امور جن میں وفاقی عدالتوں کی تعمیر ومتبادل جگہ کی عارضی فراہمی ،جیلوں کے حالات بہتر بنانا ،فرانزک لیبارٹری کی تعمیر وعدالتوں میںبروقت چالان وگواہوں کو پیش کرنا،عدالتوں کو فول پروف سیکورٹی دینا ،مچھ جیل کی فیکڑی کو فعال کرنا شامل ہیں پر غور کیا گیا ۔

آئی جی پولیس بلو چستان نے یقین دہانی کرائی کہ عدالتوں کی فول پروف سیکورٹی کو یقینی بنانے کے لئے ہر ممکن اقدامات اٹھائیں گے نیز عدالتوں میںچالان بروقت جمع کرانے اور گواہوں کی حاضری کے لئے تمام ضروری اقدامات کریں گے۔چیف سیکریٹری ودیگر سیکریٹریز نے یقین دہانی کرائی کہ تمام امور کو بروقت اٹھائیں گے اور اجلاس میں اٹھائی گئی سفارشات پر عمل درآمد کرائیں گے۔

متعلقہ عنوان :

کوئٹہ شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments