کوئٹہ: شب برات عقیدت واحترام کے ساتھ منائی گئی، ملکی سلامتی اور دہشت گردی کے خاتمے کے لئے خصوصی دعائیں

اتوار 21 اپریل 2019 23:15

کوئٹہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اپریل2019ء) ملک بھر کی طرح بلوچستان میں شب برات انتہائی جوش وجذبے اور عقیدت کے ساتھ منائی گئی۔ مساجد میں مسلمانوں نے نوافل ادا کئے اور اللہ کے حضور سجدہ ریز ہو کر اپنے گناہوں کی معافی مانگتے رہے‘ بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔ اجتماعات میں خصوصی طور پر نوافل ادا کئے گئے ۔نصف شب کے وقت ذکر ازکار اور صلاة وتسبیح نماز باجماعت ادا کی گئیں۔

(جاری ہے)

وطن عزیز کی سلامتی و سر بلندی ،بقاء اور دہشت گردی کے خاتمے کے لئے خصوصی دعائیں کی گئیں۔اس موقع پر علماء اکرام نے شب برات کے متعلق اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ شب برات دعاؤں کی قبولیت کی رات ہے۔ زندگی کا کوئی بھروسہ نہیں شب برات کی رات ہماری تقدیر میں کیا لکھ دے۔ یہ رات جہنم سے چھٹکارا پانے کی رات ہے ۔شب برات کی رات فیصلے کئے جاتے ہیں۔بعض مساجد میں سحری کا انتظام بھی کیا گیاتھا۔ نماز فجر کے بعد اجتماع ذکرونعت بسلسلہ شب برات اختتام پذیر ہوا۔جبکہ اس موقع پر پولیس کی جانب سے سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے ۔

متعلقہ عنوان :

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں