بلوچستان کا وسیع رقبہ اور چراہ گاہیں ، لائیواسٹاک کے شعبہ میں بہتری اور ممکنہ اہداف کے حصول سے متعلق موزویت فراہم کرتی ہیں ،وزیراعلی بلوچستان جام کمال خان

ہفتہ 21 ستمبر 2019 01:00

کوئٹہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 ستمبر2019ء) وزیراعلی بلوچستان جام کمال خان نے کہا ہے کہ بلوچستان کا وسیع رقبہ اور چراہ گاہیں ، اسے لائیواسٹاک کے شعبہ میں بہتری اور ممکنہ اہداف کے حصول سے متعلق موزویت فراہم کرتی ہیں جس سے ہم نامیاتی گوشت کو دنیا بھر میں برآمد کرسکتے ہیں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے بلوچستان میں پہلی لائیواسٹاک ایکسپو کے انعقاد کے حوالے سے منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا، اجلاس میں صوبائی مشیر لائیواسٹاک مٹھا خان ، چیف سیکریٹری بلوچستان کیپٹن (ریٹائرڈ) فضیل اصغر، وزیراعلیٰ کے معاون خصوصی اعجاز سنجرانی، سیکریٹری لائیواسٹاک دوستین جمالدینی اور دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی، اس موقع پر سیکریٹری لائیو اسٹاک دوستین جمالدینی نے بلوچستان کے پہلے لائیو اسٹاک ایکسپو کے انعقاد پر بریفنگ دی۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ نے کہا کہ ایکسپو کے انعقاد سے سرمایہ کار اس شعبے میں سرمایہ کاری کی جانب راغب ہوں گے، دنیا میں 80ارب ڈالر کے حلال گوشت کی مارکیٹ ہے او ر ہم اس سے اپنے زرمبادلہ کے ذخائر میں خطیر اضافہ کرسکتے ہیں، انہوں نے کہاکہ اگر اس شعبے پر خاطر خواہ توجہ دی جائے تو ہم 10سال میں خودکفیل ہوجائیں گے، ہمارے صوبے کا پانی صاف ہے جو نامیاتی گوشت کی پیداور میں بنیادی عنصر ہے، وزیراعلیٰ نے کہا کہ یکسپو کا انعقاد لائیواسٹاک کے شعبہ کوجدید خطوط پر استوار کرکے اس شعبہ سے بھرپور استفادہ کی بنیاد ثابت ہوگا جس کے مثبت اثرات سے دیگر شعبے بھی استفادہ کریں گے، انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں قدرتی چراہ گاہیں موجود ہیں اس نعمت سے بھرپور انداز میں مستفید ہونے کی ضرورت ہے تاکہ وافر مقدار میں گوشت کی پیداوار سے ہم مشرق وسطیٰ، سعودی عرب اور دیگر ممالک کی حلال گوشت کی مارکیٹ کی طلب کو موثر طریقے سے پورا کرسکتا، وزیراعلیٰ نے ہدایت کی کہ ایکسپو کے بہترین انعقاد کے لئے تمام ضروری انتظامات کئے جائیں اور اس کی میڈیا کے ذریعہ پبلسٹی کی جائے، اجلاس میں4،5اور 6نومبر 2019کو تین روزہ لائیواسٹاک ایکسپو کے انعقاد پر اتفاق کیا گیا۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں