یونیورسٹی آف بلوچستان میں ہونے والے واقعات کی مکمل تحقیقات کی جارہی ہیں ،امان اللہ خان یاسین زئی

اگر کسی بھی شخص کو پیش آنے والے واقعات میں ذمہ دار پایاگیا تو اس کے خلاف بلداختیار کارروائی کی جائیگی، گورنربلوچستان

جمعرات 17 اکتوبر 2019 23:01

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اکتوبر2019ء) گورنربلوچستان امان اللہ خان یاسین زئی نے کہا ہے کہ یونیورسٹی آف بلوچستان میں ہونے والے واقعات کی مکمل تحقیقات کی جارہی ہیں ، اگر کسی بھی شخص کو پیش آنے والے واقعات میں ذمہ دار پایاگیا تو اسکے خلاف بلداختیار کارروائی کی جائیگی، گورنر بلوچستان امان اللہ خان یاسین زئی نے کہا کہ یونیورسٹی آف بلوچستان میں وقوع پذیر ہونے والے واقعات سے متعلق حکومتی ادارے بھی تحقیقات کررہے ہیں اور عدالت کے بھی زیر غور ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے طلبا ء و طالبات اور تمام شہریوں سے کہا کہ ٓاپ بھروسہ اور اطمینان رکھیں حکومت نے تمام صورتحال پر گہری نظر رکھی ہوئی ہے ، اور قانون و انصاف کے تقاضوں کے مطابق تمام ضروری کارروائی کی جارہی ہے۔ گورنر نے تمام طلباء تنظیموں اور اساتذہ ایسوسی ایشن پر زور دیا کہ مسئلہ وفاقی اداروں اور عدالت کے زیر غور ہے، تحقیقات کی تکمیل اور فیصلہ آنے تک ہرقسم کی بیان بازی سے گریز کیا جائے ،اور یقین دلایا کہ فیصلہ آنے پر تمام ذمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائیگی۔

متعلقہ عنوان :

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں