ماضی میں پنجابی کیخلاف بلوچستان میں آگ لگائی گئی جس سے غریب مرے ،جام کمال خان

آج امیر شریف کے جاتی امراء کی زیارت کیلئے سرداراختر جان خود چل کر گئے کاش آپ دس سال پہلے عام لوگوں کو نہ اکساتے ،وزیراعلیٰ بلوچستان

بدھ 28 اکتوبر 2020 23:10

ماضی میں پنجابی کیخلاف بلوچستان میں آگ لگائی گئی جس سے غریب مرے ،جام کمال خان
کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 اکتوبر2020ء) وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے کہا ہے کہ ماضی میں پنجابی کے خلاف بلوچستان میں آگ لگائی گئی جس سے غریب مرے اور آج امیر شریف کے جاتی امراء کی زیارت کیلئے سرداراختر جان خود چل کر گئے کاش آپ دس سال پہلے عام لوگوں کو نہ اکساتے ۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ نے سردار اختر مینگل کی مریم نواز شریف سے ملاقات اور صوبائی حکومت پر تنقید کے جواب میں ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں کہا کہ سردار اختر جان مینگل کو جواب دیں گے ماضی سب کو یاد ہے کہ جب بلوچستان کی آزادی کے نعرے لگائے جاتے تھے میں ان صرف ان نوجوانوں کو ریکاڈ بتارہا ہوں جو پندرہ سال پہلے یہ سب نہیں جانتے تھے ۔

انہوں نے کہا کہ سردارا ختر مینگل نے کہا کہ کیا جام صاحب حکومتوں کا حصہ نہیں رہے جی اختر جان جام صاحب بالکل رہے آپ رہیں تو ٹھیک ہے ہم پر اعتراض ،دو بار وزیراعلیٰ صوبائی وزراء اورباقی عہدے بھی دیکھے ۔انہوں نے کہا کہ نیپ ،بی این ایم پھر ہم بی این پی مینگل بنے اختر جان قسم کھائیں سب سے زیادہ مسنگ پرسنز کے حوالے سے آپ کو کس دور میں مدد اور ریلیف ملا۔انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ سب سے بڑا ہے وہ ہمیں چیزیں دکھاتا ہے بلوچستان کے فیصلے بلوچستان کے اندر ہونے چاہئے۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں