وزیراعلیٰ بلوچستان کاصوبائی پی ایس ڈی پی کے زیر سماعت کیس میں سپریم کورٹ میں خود پیش ہونے کا اعلان

اتوار 17 جنوری 2021 20:45

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جنوری2021ء) وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے صوبائی پی ایس ڈی پی کے زیر سماعت کیس میں سپریم کورٹ میں خود پیش ہونے کا اعلان کیاہے ،اتوار کو اپنے ایک ٹوئٹ میں وزیر اعلیٰ جام کمال خان نے کہا ہے کہ بلوچستان کے پی ایس ڈی پی کیس میں انشاء اللہ میں خود سپریم کورٹ جاکر پیش ہونگااو ر عدالت کو آگاہ کرونگا کہ صوبائی حکومت کی جانب سے گزشتہ اڑھائی سالوں میں پی ایس ڈی پی کے نقائص دور کرنے اور اسے مزید ترقی پسند بنانے کے لئے کئے جانے والے اقدامات سے آگاہ کرونگا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ بلوچستان نے گزشتہ 15سالوں میں ترقیاتی عمل ٹھرائو کا شکار ہونے کی وجہ سے صوبے کا پہلے ہی بہت نقصان ہوچکا ہے حکومت صوبے کی ترقی کے لئے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں