کرپشن کے خلاف طلبہ کی ذہن سازی ہمارے محفوظ کل کی ضامن ہے، ڈائریکٹر نیب بلوچستان کا سیمینار سے خطاب

جمعہ 24 ستمبر 2021 16:25

کرپشن کے خلاف طلبہ  کی  ذہن سازی ہمارے محفوظ کل کی ضامن ہے،  ڈائریکٹر نیب بلوچستان کا سیمینار سے خطاب
کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 ستمبر2021ء) :ڈائریکٹر نیب بلوچستان محمد رفیق میمن نے کہا ہے کہ کرپشن کے خاتمے میں طلبا کے کردار کو کلیدی قرار دیتے ہوئے کہا کہ تعلیمی ادارے مستقبل کے معماروں کی بنیادی درسگاہیں ہیں۔ تعلیمی اداروں میں درس و تدریس کے ساتھ ساتھ طلباءو طالبات کی بدعنوانی سمیت تمام معاشرتی برائیوں کے خلاف تربیتی سیشنز کا انعقاد انتہائی ضروری ہے، ان خیالات کااظہا رانہوں نے جمعہ کے روز نیب بلوچستان کے زیر اہتمام الحمد اسلامک یونیورسٹی کے تعاون سے کرپشن کے تدراک کے سلسلے میں ایک روزہ شعور و آگہی سیمینار کا انعقاد ،کرپشن کے تدراک اور معاشرے کے تمام طبقات میں بدعنوانی کے مرض کے خلاف شعور و آگہی کے فروغ کے سلسلے میں نیب بلوچستان کے زیر اہتمام الحمد اسلامک یونیورسٹی کے تعاون سے الحمد یونیورسٹی کے سٹی کیمپس میں ایک روزہ سیمینار کا انعقاد ہوا۔

(جاری ہے)

ڈائریکٹر نیب بلوچستان محمد رفیق میمن تقریب کے مہمان خصوصی تھے جبکہ ایڈیشنل رجسٹرار الحمد اسلامک یونیورسٹی ڈاکٹر فہیم عباس سمیت یونیورسٹی کے فیکلٹی ممبران اور طلبا و طالبات نے تقریب میں شرکت کی۔ڈائریکٹر نیب بلوچستان محمد رفیق میمن نے کہا کرپشن کے خلاف ٍبچوں کی ہماری آج کی ذہن سازی ہمارے محفوظ کل کی ضامن ہے۔ انھوں نے کہا کہ قومی احتساب بیورو معاشرے کے تمام طبقات کے ساتھ ملکر شعور و آگہی مہم انتہائی کامیابی سے چل رہا ہے۔

انھوں نے کہا کہ طلباءو طالبات ہمارا مستقبل ہیں اب یہ ان کی ذمہ داری ہے کہ وہ نیب کا پیغام اپنے علاقوں اور گھروں تک پہنچائیں، طلبا و طالبات کا ساتھ ملک کو روشن مستقبل کی بنیادیں فراہم کرےگا قبل ازیں ایڈیشنل رجسٹرار الحمد اسلامک یونیورسٹی نے بدعنوانی کو معاشرے کی ترقی میں سب سے بڑی رکاوٹ قرار دیتے ہوئے کہا کہ الحمد یونیورسٹی نیب کی شعور وآگہی مہم میں معاون بنے گی۔انھوں نے یقین دلایا کہ نیب کی سفارشات کی روشنی میں بنائی گئی کردار سازی انجمن کے تحت بدعنوانی کے خلاف مختلف تقاریب کے سلسلے کو جاری رکھا جائے گا تاکہ کرپشن کے ناسور نئی نسل کو بچایا جا سکے۔

متعلقہ عنوان :

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں