پروفیشنل لائیرز گروپ کی کامیابی ، بلوچستان کے وکلاء کا اپنے ساتھیوں کی قیادت پر مکمل اعتماد ہے ،وزیراعلیٰ بلوچستان

اتوار 28 نومبر 2021 21:30

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 نومبر2021ء) وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے بلوچستان ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے حالیہ انتخاب برائے سال2021-22 میں پروفیشنل لائرز گروپ کو کامیابی پر مبارکباد پیش کی ہے ۔

(جاری ہے)

اپنے ایک تہنیتی پیغام میں وزیراعلیٰ نے کہا ہے کہ پروفیشنل لائیرز گرؤپ کی مسلسل تیسری مرتبہ کامیابی ثابت کرتی ہے کہ بلوچستان کے وکلاء کا اپنے ساتھیوں کی قیادت پر مکمل اعتماد ہے وزیراعلیٰ نے بلوچستان ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے نومنتخب صدر عبدالمجید کاکڑ جنرل سیکریٹری حاجی منظور بنگلزء سنئیر نائب صدر واجہ منظور بلوچ نائب صدور راشد رحمان کمال خان ناصر حسن علی ساسولی جوائنٹ سیکریٹری صابرہ کاسی اور دیگر عہدیداروں کو مبارکباد دیتے ہوئے یقین ظاہر کیا ہے کہ نومنتخب عہدیدار اپنے ساتھی وکلاء کے اعتماد پر پورا اترتے ہوئے انکی فلاحی بہبود اور مسائل کے حل کے لئے اپنی بھرپور صلاحیتیں بروئے کار لائیں گے اور شہید وکلاء رہنماؤں کے اصولوں اور سینئر وکلاء کے تجربات کو اپنے لئے مشعل راہ بنائیں گے وزیراعلیٰنے کہا ہے کہ انہوں نے گزشتہ دنوں بلوچستان ہائی کورٹ بار کا دورہ کرکے وکلاء سے ملاقات کی اور ان سے انتہائیمفید تبادلہ خیال ہوا اور وہ آئیندہ بھی وکلاء تنظیموں اور رہنماؤں سے قریبی روابط رکھنے کے خواہشمند ہیں وزیراعلیٰ نے کہا کہ حکومت وکلاء کی فلاح و بہبود کے منصوبوں اور انکے مسائل کے حل خاص طور سے سانحہ سول اسپتال کے شہداء کے خاندانوں کی معاونت کے لئے اپنا کردار ادا کرتی رہے گی وزیراعلیٰ نے نومنتخب کابینہ کی کامیابی کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیاہے۔

متعلقہ عنوان :

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں