کوئٹہ، الخدمت فائونڈیشن دکھی انسانیت کی خدمت بلاتفریق رنگ ونسل بلوچستان بھر میں کر رہی ہے، حافظ خالد الرحمان شاہوانی

بدھ 24 فروری 2021 23:31

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 فروری2021ء) جماعت اسلامی کے صوبائی ڈپٹی جنرل سیکرٹری حافظ خالد الرحمان شاہوانی نے کہاہے کہ الخدمت فائونڈیشن دکھی انسانیت کی خدمت بلاتفریق رنگ ونسل بلوچستان بھر میں کر رہی ہے پینے کے صاف پانی کی فراہمی ہماری ترجیحات میں شامل ہے اللہ کے پیاسے ومجبور اور غریب لوگوں کو پینے کا صاف پانی فراہم کرنا صدقہ جاریہ اور روحانی سکون واطمینان کا ذریعہ ہے مخیر حضرات الخدمت فائونڈیشن کلین واٹرپراجیکٹ میں حصہ لیکر پریشان حال لوگوں کی پریشانی میں کمی اوراپنی آخرت بناسکتے ہیں ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کااظہارانہوں نے کلی جدید آبادمستونگ میں الخدمت فائونڈیشن کے زیر اہتمام دومقامات پر کلین واٹر پراجیکٹ کے تحت واٹرپمپ کا افتتاح کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہاکہ یہاں کے عوام کی پانی کی مشکلات بہت زیادہ کے بہت دو ردورسے خواتین سروں پر برتن رکھ کر سردی گرمی ہر موسم میں ضرورت کا پانی لے آتے ہیں الخدمت فائونڈیشن نے یہاں کے عوام کا دیرینہ مسئلہ حل کرکے احسن قدم اُٹھایا ہے یہ سب مخیر حضرات کے تعاون سے ہورہا ہے مخیر حضرات تاجر برادری اور سماجی فلاحی تنظیمیں الخدمت فائونڈیشن کے پلیٹ فارم سے یتیموں بیوائوں کم آمدنی والے خاندانوں کی کفالت اور ان کو ضروریات زندگی کی فراہمی میں اہم کردار ادا کرسکتے ہیں یہی موقع ہے کہ الخدمت فائونڈیشن کا ساتھ دیا جائے اور کچھ نہیں تو الخدمت فائونڈیشن کی تقلید کرتے ہوئے پریشان حال عوام کی مدد کریں الخدمت فائونڈیشن خوشیاں بانٹنے اور پریشانیاں ومسائل میں کمی کیلئے بلوچستان بھر میں کام کر رہی ہے انشاء اللہ بہت جلد مستونگ میں تعلیم وصحت کے نئے پراجیکٹس بھی شروع کریں گے

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں