آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس کے رہنما سردار طارق سکندر کا بلوچستان کے سیلاب زدگان کی امداد کیلئے ایک کروڑ روپے دینے اعلان

بدھ 31 اگست 2022 12:14

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 اگست2022ء) آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس کے مرکزی رہنما سردار طارق سکندر ایڈووکیٹ نے بلوچستان کے سیلاب زدگان کی امداد کیلئے ایک کروڑ روپے دینے اعلان کیا ہے۔ یہ اعلان انہوں نے کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کے دوران کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ حالیہ سیلاب اور بارشوں سے بلوچستان میں بہت زیادہ نقصان ہوا ہے جس کے ازالے کے لئے فوری طور پرعملی اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے ۔

انہوں نے کہا کہ 2005 میں جب آزاد کشمیر میں زلزلہ آیا تھا تو بلوچستان کے عوام نے زلزلہ متاثرین کی امداد کی تھی اور آج وہ بلوچستان کے سیلاب زدگان کی امداد کیلئے ایک کروڑ روپے مالی امداد کا اعلان کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سیاستدان اپنے ذاتی اختلاف ایک طرف رکھ کر سیلاب متاثرین کی امداد کے لئے اقدامات اٹھائیں۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں