کیسکو کی جانب سے بجلی چوروں کیخلاف قانونی کارروائی کیلئے صوبہ کے مختلف پولیس اسٹیشنز میں 1629تحریری درخواستیں ارسال کر دی گئیں

بدھ 14 فروری 2024 16:36

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 فروری2024ء) کیسکو کی جانب سے بجلی چوروں کیخلاف قانونی کارروائی کیلئے صوبہ کے مختلف پولیس اسٹیشنز میں 1629تحریری درخواستیں ارسال کر دی گئیں،ترجمان کیسکو کے مطابق صوبائی دارالحکومت کوئٹہ سمیت پشین، لورلائی،سبی،خضداراور مکران آپریشن سرکلز میں بجلی چوروں اور نادہندگان کے خلاف کاروائیاں جاری ہیںبجلی چوروں کیخلاف قانونی کارروائی کیلئے صوبہ کے مختلف پولیس اسٹیشنز میں 1629تحریری درخواستیں ارسال جبکہ 581ایف آئی آرز درج ہو چکی ہیں ، ترجمان کیسکو کے مطابق خصوصی مہم کے دوران اب تک بجلی چوروں کو 96 لاکھ بجلی یونٹس ڈیٹیکشن جرمانہ کی مد میں چارج کیئے گئے ہیں ڈیٹیکشن کی مد میں چارج شدہ بجلی یونٹس کی قیمت تقریبا 49کروڑ 8لاکھ روپے بنتی ہے جن میں سے 44کروڑ82 لاکھ روپے وصول کئے جاچکے ہیں نادہندگان کیخلاف جاری مہم میں اب تک ایک لاکھ76 ہزار نادہندہ صارفین سے بقایاجات کی مدمیں تقریبا2 ارب 85 کروڑ60لاکھ روپے بھی وصول کئے جاچکے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں