منظم سازش کے ذریعے پارٹی اور کامیاب امیدوار کا میڈیا ٹرائل کیا جا رہا ہے ،ایچ ڈی پی

ہفتہ 4 اگست 2018 22:26

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 اگست2018ء) ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے مرکزی بیان میں گزشتہ چند روز سے پارٹی کے سیکرٹری جنرل اور پی بی 26 سے نو منتخب صوبائی اسمبلی کے رکن احمد علی کوہزاد کی ایک طرفہ الیکڑانک پرنٹ اور شوشل میڈیا کے ذریعے کردار کشی اور جانبدار طرز عمل پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے الزامات کو مضحکہ خیز اور ناقابل قبول قرار دیتے ہوئے واضح کیا کہ ایک منظم سازش اور گہرے منصوبہ بندی کے زریعے پارٹی اور اس کے کامیاب امیدوار کا میڈیا ٹرائل کیا جا رہا ہے ،پارٹی کے خلاف یہ سازش کوئی نئی بات نہیں بلکہ اس کے پس پشت 2013 کے انتخابات سے کچھ لوگ شامل ہو کر گھناونا کردار ادا کر رہی ہیں ، جبکہ نئی قومی و صوبائی اسمبلی کی حلقہ بندیاں اس سازش میں کچھ اور لوگوں کی شمولیت کا باعث بننی،پارٹی کا کردار حلقہ بندیوں کے حوالے سے انتہائی فعال رہا کوئٹہ کے شہریوں کے درست و حقیقی حق نمائندگی کو یقینی بنانے کیلئیHDP نے جس طرح آئینی و قانونی راستہ اختیار کر کے کوئٹہ شہر کے حلقہ بندیوں کو سازشوں سے محفوظ رکھا ،اسے بعض کوئٹہ اور کوئٹہ شہر کے مخالفین کو قطعی طور پر پسند نہیں،جس پر بعض حلقوں نے پارٹی کے کامیاب امیدوار کے شناختی کارڈ کا ایشو بنا کر اسے پاکستانی نیشنل کے کھاتے سے نکالنے کی کوشش کی ،بیان میں کہا گیا کہ احمد علی کوہزاد کے شناختی کارڈ کا مسلہ اعلیٰ عدالت میں زیر سماعت ہے عدالتی حکم کی بنا پر احمد علی کوہزاد کو انتخابات میں حصہ لینے کی اجازت دی گئی ، جبکہ مسلہ کی اہمیت اور اعلیٰ عدلیہ میں کیس ہونے کی بنا پر اس مسلہ پر مزید لکھا نہیں جا سکتا ،مگر یہ واضح کرنا ضروری ہے کہ احمد علی کوہزاد یونین کونسل شادنیزئی کا 2005 سے 2009 تک ناظم ، 2013 کے عام انتخابات میں اس وقت کے پی بی6 سے امیدوار 2017 کے ضمنی انتخابات کے دوران این اے 260 سے پارٹی کا ٹکٹ ہولڈر اور امیدوار رہا ہے ،پارٹی الیکڑانک ،پرنٹ اور شوشل میڈیا کے زریعے نو منتخب ایم پی اے کی کردار کشی کو افسوسناک عمل قرار دیتے ہوئے واضح کرنا ہے کہ میڈیا میں چلنے والے تمام خبروں میں پارٹی اس کے متاثر ایم پی اے کے کے موقف کو کسی طرح نہیں چلایا جا رہا جو بذات خود آذاد صحافت کی نشاندہی کرتا ہیں ، کسی بھی خبر کی تصدیق اور اسکے متعلق تمام حقائق معلوم کرنا میڈیا اور صحافیوں کی ذمہ داری ہیں پارٹی توقع کرتی ہیں کیہ میڈیا کسی سازش کا حصہ بننے کی بجائے حقائق کی بنیاد پر خبریں ترتیب دے کر اسے عوام تک پہنچائے تا کہ عوام کے ذہنوں میں کسی قسم کی غلط فہمی کو جگہ نہ مل سکیں۔

(جاری ہے)

پارٹی احمد علی کوہزاد کیلئے انصاف کے حصول کے لئے اعلیٰ عدلیہ سے رجوع کر کھا ہے اور امید ہے کہ ہمیں انصاف مل جائیگا، بیان میں کہا گیا کہ حالیہ انتخابات میں HDP کی بھر پور کامیابی سے خائف عناصر پارٹی کو خواتین نشست سے محروم اور ایوان بالا میں رسائی کا راستہ روکنے کیلئے اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئے ہیں ،ایسی سازشوں کا پارٹی نے اس قبل بھی مقابلہ کیا ہے اور آنئدہ کریںگے ،پارٹی پی بی 26 کوئٹہ III کے عوام اور ووعٹرز کی رائے اور منیڈیٹ کا دفاع کریںگی۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں