پولیوایک مہلک بیماری ہے جس کے خاتمے کیلئے حکومت ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے،

ژوب ڈویژن پولیو کے حوالے سے نہایت حساس ہے جس کی سر حد افغانستان سے جا ملتی ہے،کمشنر ژوب ڈویژن بشیراحمد خان بازئی

بدھ 19 ستمبر 2018 22:10

کوئٹہ۔ 19ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 ستمبر2018ء) کمشنر ژوب ڈویژن بشیراحمد خان بازئی نے کہا ہے کہ پولیوایک مہلک بیماری ہے جس کے خاتمے کیلئے حکومت ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے، ژوب ڈویژن پولیو کے حوالے سے نہایت حساس ہے جس کی سر حد افغانستان سے جا ملتی ہے، جہاں سے کثیر تعداد میں خانہ بدوش بھی آتے ہیں۔ اس مرض کو دن رات کی محنت سے قابو پایا جا سکتا ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈویژنل ٹاسک فورس برائے انسداد پولیومہم کے منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔اجلاس میں ڈپٹی کمشنر دکی عبدالناصر خان دوتانی ،ڈپٹی کمشنر بارکھان سہیل احمد ہاشمی ،ڈپٹی کمشنر ژوب عبدالجبار بلوچ ،اسسٹنٹ کمشنر ریونیو حضرت ولی کاکڑ ،اسسٹنٹ کمشنر رحمت اللہ قیصرانی ،اسسٹنٹ کمشنر بوری فیاض علی ،اے ڈی آئی جی عبدالمجید دستی ،اسسٹنٹ کمشنر شیرانی عبدالغفور شاہ ،ڈی ایچ او لورالائی احمد علی بلوچ ،ڈی ایس ایم عبدالسلام کبزئی ،ژوب ڈویژن کے دیگر اضلاع کے ڈی ایچ او اور متعلقہ آفیسر ان اور سماجی تنظیموں کے نمائندوں نے شرکت کی ۔

(جاری ہے)

ڈبلیوایچ او کے نمائندے ڈاکٹر نجیب اللہ نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ژوب ڈویژن میں 2014میں ضلع ژوب میں دو کیس ،2015میں دکی میں ایک اور 2017میں ژوب میں ایک جبکہ 2018میں ضلع دکی میں تین کیس رپورٹ ہوئے۔اس لئے ژوب اور دکی پولیو کے حوالے سے حساس علاقے ہیں جہاں پر زیادہ توجہ دینے کی ضرورت ہے انہوں نے بتایا کہ رکھنی اور دکی دو مستقل ٹرانزٹ پوائنٹ ہیں ۔

ٹیموں کی تعداد اور ان کیلئے مراعات میں بھی اضافہ کیا گیا ہے کمشنر ژوب ڈویژن بشیر احمد خان بازئی نے اس موقع پر شرکاء سے کہا کہ پولیومرض کا خاتمہ حکومت کی تر جیح ہے اس ضمن میں کوئی بھی کوتاہی ناقابل برداشت ہے مہم سے ایک ہفتہ پہلے ماٹیکر و پلان اور ٹیموں کی تربیت کو یقینی بنائے سٹاف کی تبدیلی سے گریز کیاجائے ۔تمام ڈپٹی کمشنرز انسداد پولیو مہم کی خودنگرانی کریں اجلاس میں گزشتہ مہم کی سروے رپورٹ بھی پیش کی گئیں اور کم کوریج کرنے والے یونین کونسلوں کی نشان دہی کی گئی ۔

متعلقہ عنوان :

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں