ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے رہنماء احمد علی کوہزاد کی ضمانت منسوخ ،کمرہ عدالت سے گرفتار

بدھ 26 ستمبر 2018 18:20

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 ستمبر2018ء) ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے رہنماء احمد علی کوہزاد کی ضمانت منسوخ کمرہ عدالت سے گرفتار کرلیا گیا تفصیلات کے مطابق بدھ کے روز ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ون اسداللہ خان نے قتل کے مقدمے میں ضمانت منسوخ ہونے کے بعد ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے رہنماء احمد علی کوہزاد کو گرفتار کرنے کے احکامات جاری کردئیے جس کے بعد انہیںکمرہ عدالت سے گرفتار کرکے سی آئی اے تھانہ منتقل کردیا گیا ،واضح رہے کہ احمد علی کوہزاد صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی بی 26سے رکن اسمبلی منتخب ہوئے تھے تاہم انکی شہریت سے متعلق تحقیقات کے باعث انکی کامیابی کا نوٹیفکیشن تاحال جاری نہیں کیا گیا ۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں