زیارت میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق

جمعہ 16 نومبر 2018 18:51

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 نومبر2018ء) ضلع زیارت میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ،تفصیلات کے مطابق جمعہ کو زیارت میں سیشن کورٹ کے قریب پیشی کے بعد جانے والے عصمت اللہ نامی شخص پر مسلح افراد نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں وہ موقع پرجاں بحق ہوگیاجبکہ حملہ آور جائے وقوعہ سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ، پولیس کے مطابق واقعہ پرانی دشمنی کا شاخسانہ ہے لاش کوتحویل میں لیکر سول ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں ضروری کاروائی کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کردی گئی مزید کاروائی جاری ہے۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں