صوبائی وزیر اطلاعات کی سینیٹ چیئرمین میر صادق سنجرانی کیخلاف ٹویٹ

وزارت واپس لے کر پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی پر کا رروائی کی جائے،بلوچستان عوامی پارٹی کے رہنمائوں کا وزیراعلی سے مطالبہ

ہفتہ 12 جنوری 2019 23:39

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 جنوری2019ء) صوبائی وزیر اطلاعات وہا ئیر ایجو کیشن ظہور بلیدی کی جانب سے سینیٹ چیئرمین میر صادق سنجرانی کیخلاف ٹویٹ پر بلوچستان عوامی پارٹی کے سینیٹرز مرکزی رہنمائوں سمیت کارکن میں شدید غم وغصہ کی لہر دوڑ گئی جنہوں نے پارٹی کے صدر جام کمال سے مطالبہ کیا ہے کہ ظہور بلیدی سے فوری طور پر وزارت واپس لے کر پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی کرنے پر انکے خلاف کا رروائی کی جائے واضح رہے صوبائی وزیر اطلاعات ظہور بلیدی نے دو دن قبل ٹویٹ کیا تھا کہ جس میں انہوں نے چیئرمین سینیٹ کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا تاہم بعد ازاں انہوں نے اپنے ٹویٹ کو ڈیلیٹ بھی کر دیا تھا تا ہم صوبائی وزیر بلیدی کے اس ٹویٹ پر پارٹی سینیٹرز اور مرکزی رہنمائوں سمیت کارکنوں میں شدید غم وغصہ پایا جاتا ہے اور انکا موقف ہے کہ میر صادق سنجرانی کا تعلق بلوچستان عوامی پارٹی سے ہے اور صوبے کے مسائل کے حل کیلئے ان کی کوششیں کسی سے پوشیدہ نہیں ہے اسکے علاوہ بلوچستان عوامی پارٹی میں تنازعہ معاملات کو حل کرنے میں ہمیشہ وہ پیش پیش رہے ہیں لیکن صوبائی وزیر ظہور بلیدی کی جانب سے انکے خلاف معنی خیز ٹویٹ انتہائی قابل مذمت ہے جسے کسی صورت برداشت نہیں کیا جا سکتا ہے بلوچستان عوامی پارٹی کے سینیٹرز مرکزی قیادت اور دیگر عہدیداروں نے وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان جو کہ پارٹی کے مرکزی صدر بھی ہیں فوری طور پر ظہور بلیدی سے وزارت واپس لیں اور انکے خلاف پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی کرنے پر فوری طور پر کا رروائی کریں ورنہ پارٹی عہدیدار اور کارکن احتجاج کا حق محفوظ رکھتے ہیں۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں