وزیر اعلیٰ بلوچستا ن جام کمال خان اداروں کی ساکھ کو مضبوط ، شفافیت قائم کرنے کا عزم رکھتے ہیں،محمد عظیم کاکڑ

بدھ 23 جنوری 2019 23:25

کوئٹہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جنوری2019ء) بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی میڈیا کوارڈنیٹر اور چیف منسٹر میڈیا سیل کے سربراہ محمد عظیم کاکڑ نے کہا کہ حکومت بلوچستا ن کی اولین ترجیحات کیلئے موثر اقدامات اٹھا چکی ہے۔ وزیر اعلیٰ بلوچستا ن جام کمال خان اداروں کی ساکھ کو مضبوط کرنے اور شفافیت قائم کرنے کا عزم رکھتے ہیں۔ حکومتی کارکردگی کا جائزہ محکمہ قانون و پارلیمانی امور میں پیش کی گئی سفارشات سے بخوبی لگایا جاسکتا ہے۔

بلوچستان عوامی پارٹی نے اقتدار میں آنے سے پہلے جو وعدہ کیا تھاان تمام وعدوں کو پورا کریں گے۔ بلوچستا ن عوامی پارٹی کی قیادت میں بننی والی حکومت کو اصلاحات اورقونین از سر نو بنانے اور تفصیلی جائزہ لینے کا امتیاز حاصل ہے۔

(جاری ہے)

محکمانہ کاروائیاں ، عوامی نوعیت کی اسکیمات کا بغور جائزہ ، خالی آسامیوں کیلئے حکومتی تعاون جیسے اقدامات سے مثالی معاشرے تعمیر کرنے اوربا وقار حکومت قائم رکھنے کی سوچ رکھتے ہیں۔

صوبہ بلوچستان مزید تباہی کا متحمل نہیں ہو سکتا ۔ انشاء اللہ قوم کے معیار پر پورا اترینگے اور کھوکھلے نعروں کی بجائے جمہوری فلاحی معاشرہ قائم کریں گے۔ عوام اطمینان رکھے اور موجودہ بلوچستان حکومت پر اعتماد رکھے۔ خوشحال بلوچستان ، پر امن معاشرہ، میرٹ اور منظم اداروں کے قیام کا سفر ہماری منزل ہے۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں