چین میں مسلمانوں کو عبادت پر پابندی افسوسناک ہے،رہنما جے یوآئی س

جمعہ 15 فروری 2019 23:14

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 فروری2019ء) جمعیت علماء اسلام (س)کے مرکزی کونسل کے رکن حضرت مولانا عبدالحلیم ،مولوی وزیر محمد ،مولانا سعد الدین،مولانا محمد دین،حافظ در مھمد ،ملک نادر خان،ڈاکٹر عبدالستار،حاجی ظفر کان،محمد اشرف ہاشمی نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ ہم نو منتخب امیر حضرت مولانا حامد الحق کو مبارکباد پیش کرتے ہیں اور امید رکھتے ہیں کہ وشہید مولانا سمیع الحق کی مشن کو آگے برھا یا جائے گا اورتیزی سے کام کرتے ہیںانہوں نے کہا کہ موجودہ حکمران سے توقع ختم ہوچکا ہے کیونکہ وہ حج پالیسی میں حجاج کے ساتھ بہت ظالمانہ معاملہ کیا ،سینا کی سبسڈی کو حکومت نے بحال کیا اور حجاج کرام کی طرف ادا کرنے کی سبسڈی کو ختم کیا یہ واپس لینا چاہیے انہوں نے کہا کہ چین میں مسلمانوں کو عبادت پر پابندی افسوسناک ہے عالمی قوانین کے تحت کسی کی مذہبی عبادات پر پابندی نہیں لگائی جاسکتی ہم حکومت پاکستان سے مطالبہ کرتے ہیں کہ چینی حکومت سے بحیثیت دوستی ملک کو اس مسئلے سے اٹھا یا جائے انہوں نے کہا کہ ہم ختم نبوت کے بار میں حکومت اور قادیانیوں کی پاکستان کے قانون میں ہر ترمیم کو ناکام بنادینگے تمامسلمانوں سے اپیل کرتے ہیںکہ اس نازک مسئلہ پر اتحاد کا مظاہرہ کریں ہر ایک علیحدہ ٹھیکیدار بننے کی کردار ادا نہ کریں اس وجہ سے یہ مسئلہ متاثر ہو گا کیونکہ ہر ایک اپنے آپ کو ٹھیکیدار کہتے ہیں۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں