کوئٹہ،جمعیت علماء اسلام کے صوبائی انتخابات 30جون اور ضلعی انتخابات 23جون کوہوگا

ضلعی امیر کیلئے حافظ حمد اللہ ،مولانا ولی محمد ترابی اور مولوی عبدالرحمان رفیق کے درمیان مقابلہ ہونے کا امکان

پیر 17 جون 2019 23:51

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 جون2019ء) جمعیت علماء اسلام کے صوبائی انتخابات 30جون اور ضلعی انتخابات 23جون کوہوگا صوبائی امیر کیلئے مولانا عبدالواسع اور مولوی فیض محمد جبکہ ضلعی امیر کیلئے حافظ حمد اللہ ،مولانا ولی محمد ترابی اور مولوی عبدالرحمان رفیق کے درمیان مقابلہ ہونے کا امکان ہے اطلاعات کے مطابق جمعیت علماء اسلام کے یونٹ تحصیل اور ضلعی انتخابات ہونے کے بعد صوبائی امیر کیلئے 30جون کو انتخابات ہونے جارہے ہیں صوبائی امیر کیلئے رکن قومی اسمبلی وسابق اپوزیشن لیڈر مولانا عبدالواسع ،صوبائی امیر وسینیٹر مولوی فیض محمد کے درمیان سخت مقابلے کا امکان ہے مجلس عمومی کے 14سو ممبران اپنا ووٹ کاسٹ کرینگے جبکہ صوبائی جنرل سیکرٹری کیلئے آغا محمود شاہ اور عبدالواحد صدیقی کے درمیان مقابلے کاامکان ہے جبکہ ضلع کوئٹہ کے انتخابات ماہ رمضان میں ملتوی ہونے کے بعد 23جون کو بروز اتوار ہوگی ضلعی امیر کیلئے حافظ حمد اللہ،مولانا ولی محمد ترابی اور مولوی عبدالرحمان رفیق کے درمیان مقابلے کاامکان ہے انتخابا ت مولانا عبدالخالق مری کے ذریعے نگرانی ہوگی 30جون کو صبح 9بجے جامعہ امدادیہ سریاب روڈ پر منتقد ہونگے جس میں آئندہ پانچ سال کیلئے صوبائی امیر وجنرل سیکرٹری کا انتخاب ہوگا ۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں