کوئٹہ، کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ نے آئی جی بلوچستان محسن حسن بٹ کو جدید آلہ اسمارٹ ویریفیکیشن سسٹم حوالے کیا

منگل 16 جولائی 2019 00:01

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 جولائی2019ء) بلوچستان پولیس کو فراہم کرنے کے حوالے سے سدرن کمانڈ میں تقریب منعقد ہوئی جس میںکمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ نے آئی جی پولیس بلوچستان محسن حسن بٹ بلوچستان کو جدید آلہ اسمارٹ ویریفیکیشن سسٹم حوالے کیا تقریب میں پاک آرمی اور پولیس کے اعلی افسران بھی موجود تھے اس جدید سسٹم کے ذریعے بلوچستان پولیس کے جوان داخلی اور خارجی راستوں پر قائم چیک پوسٹ اور اچانک چیکنگ کے ذریعے کسی بھی وقت ,جگہ اور موقع پر ہی اس سسٹم کے ذریعے جو کہ قومی ادارہ نادرہ سے منسلک ہوگا متعلقہ شخص کی نشاندہی کر سکے گا کے اس موقع پر آئی جی پولیس بلوچستان کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اس جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے عوام کے جان ومال کے تحفظ اور دہشت گردی سے موثر طریقے سے نمٹنے کیلئے پولیس کی کارکردگی کو مزید بہتر کرنے میں مدد ملے گی واضح رہے کہ کو پاک آرمی کی جانب سے بلوچستان پولیس کو خصوصی تربیت یافتہ کتے بھی فراہم کیے گئے ہیں جو کہ باروری مواد اور منشیات سونگھنے اور نشاندہی کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں