تعلیمی اصلاحات سمیت دیگر قانون سازی کے دورس نتائج برآمد ہوں گے، طیب لہڑی

بدھ 17 جولائی 2019 23:13

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 جولائی2019ء) سیکرٹری ثانوی تعلیم محمد طیب لہڑی نے کہا ہے کہ صوبے میں تعلیمی اصلاحات سمیت دیگر قانون سازی کے دورس نتائج برآمد ہوں گے تعلیمی اصلاحات سمیت دیگر قانون سازی کے دورس نتائج برآمد ہوں گے۔ محکمہ ثانوی تعلیم کے بنیادی ڈھانچے میں اصلاحات وقت کی اہم ضرورت ہیں۔ دور جدید کے تقاضوں سے ہم آہنگ نظام تعلیم کی بدولت ہی ہم ترقی یافتہ ممالک کے صفوں میں شامل ہو سکتے ہیں۔

نصاب سمیت شعبہ تعلیم کے دیگر شعبوں میں اصلاحات ناگزیر ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے محکم تعلیم سندھ کے نمائندہ وفد سے ملاقات کے دوران کیا۔ وفد کی قیادت چیف پروگرام آفیسر آر ایس یو آصف اکرام کررہے تھے۔ اس موقع پر باہمی دلچسپی کے امور بھی زیرغور آئے۔

(جاری ہے)

وفد سے گفتگو کرتے ہوئے محمد طیب لہڑی نے کہا کہ محکمہ تعلیم نے صوبے کی تاریخ میں پہلی مرتبہ 15000 سے زائد تدریسی و غیر تدریسی عملے کی بھرتی کا عمل شروع کیا ہے جس سے صوبے میں بڑی تعداد میں سکولوں میں اساتذہ کی کمی پوری ہوگی۔

سیکرٹری ثانوی تعلیم نے کہا کہ ان بھرتیوں سے نہ صرف غیر فعال سکولوں دوبارہ فعال ہو جائیں گے بلکہ صوبے میں تعلیمی معیار کی بہتری میں کافی مدد بھی ملے گی۔ صوبائی سیکرٹری نے مزید کہا کہ قلیل مدت میں صوبے بھر میں اساتذہ کی غیر حاضریوں کو کنٹرول کرنے میں کافی حد تک کامیاب ہوگئے ہیں۔ اب تک 2800 کے قریب اساتذہ کے خلاف محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جارہی ہے جبکہ غیر حاضریوںکی مد میں تنخواہوں سے کٹوتی کے عمل کے نتیجے میں غیرحاضریوں پر کافی حد تک قابو پالیاگیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں