کوئٹہ نجی ہسپتال میں پنجگور کے رہائشی محمد طاہر کی بیٹی کے مبینہ گردہ نکالنے کے معاملے پر انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی گئی،محکمہ صحت بلوچستان کا اعلامیہ

منگل 23 جولائی 2019 23:42

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 جولائی2019ء) محکمہ صحت بلوچستان کے ایک اعلامیہ کے مطابق کوئٹہ کے ایک نجی ہسپتال میں پنجگور کے رہائشی محمد طاہر کی بیٹی کے مبینہ گردہ نکالنے کے معاملے پر انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی گئی۔

(جاری ہے)

کمیٹی اس معاملے کی جانچ کرے گی کہ ورثا سے آپریشن اور گردہ نکالنے کی اجازت لی گئی تھی کیا مریض کا آپریشن کرنا ضروری تھا کیا اس دوران سرجن نے خراب طبی طریقہ کار تو نہیں اپنایا تھا یا کسی غفلت کا مظاہرہ تو نہیں کیاکمیٹی اپنی رپورٹ سات دن کے اندر محکمہ صحت بلوچستان کو پیش کرے گی اور کمیٹی کو مکمل اختیار ہے کی وہ ہسپتال کی کسی بھی عملے سے جانچ کرے یا ریکارڈ طلب کرے۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں