پارلیمنٹ کے اجلاس کے دوران خورشید شاہ کی گرفتاری پارلیمان کی توہین ہے، سردار سربلند خان جوگیزئی

نیب قانونی کارروائی نہیں بلکہ انتقامی کاروائی کر رہا ہے،صوبائی سیکرٹری اطلاعات پاکستان پیپلزپارٹی بلوچستان

بدھ 18 ستمبر 2019 23:54

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 ستمبر2019ء) پاکستان پیپلزپارٹی بلوچستان کے صوبائی سیکرٹری اطلاعات سردار سربلند خان جوگیزئی نے سابق اپوزیشن لیڈر ورکن قومی اسمبلی سید خورشید شاہ کی گرفتاری پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ پارلیمنٹ کے اجلاس کے دوران خورشید شاہ کی گرفتاری پارلیمان کی توہین ہے، نیب قانونی کارروائی نہیں بلکہ انتقامی کاروائی کر رہا ہے پیپلزپارٹی کے رہنماؤں کی گرفتاریاں انتقامی کاروائیوں کا حصہ ہیںکچھ بھی ہوجائے پیپلزپارٹی عوام کی حقوق پر کبھی سمجھوتہ نہیں کرے گی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ نیازی حکومت کو جمہوریت کی الف ب کا بھی پتا نہیں ہے ، پیپلزپارٹی کے رہنماؤں کی آواز دبانے کی غیر جمہوری کوشش پہلے بھی ناکام ہوئیں اور اب بھی ناکام ہونگی۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں