بلوچستان عوامی پارٹی اوراتحادی جماعتیں عوام کے حقوق کیلئے تمام وسائل بروئے کار لارہے ہیں ،سینیٹر منظور احمد کاکڑ

جمعہ 20 ستمبر 2019 23:51

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 ستمبر2019ء) بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی جنرل سیکرٹری وسینیٹر منظور احمد کاکڑ نے کہا ہے کہ بلوچستان عوامی پارٹی اوراتحادی جماعتیں عوام کے حقوق کیلئے تمام وسائل بروئے کار لارہے ہیں حکومت عوام کو روزگار دینے کیلئے مختلف منصوبوں پرکام کررہے ہیں سابقہ حکمرانوں نے صوبے اورعوام کی مفاد کیلئے کچھ نہیں کیا جس کی وجہ سے آج بے روزگاری انتہاء کو پہنچ گئی بلوچستان عوامی پارٹی عہدیداروں اور کارکنوں کے مسائل حل کرنے کیلئے ہمہ وقت کوششوں میں مصروف ہے ان خیالات کااظہار انہوں نے پارٹی وفود سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ ہمارے کوشش ہے کہ عوام کو سستا انصاف فراہم کریں اور ساتھ ساتھ عوام کو روزگار کے مواقع بھی میسر کریں کیونکہ ماضی میں حکمرانوں نے عوام کی مفاد کی بجائے اپنے ذاتی مفادات کوترجیح دی جس کی وجہ سے صورتحال مختلف ہے اور تمام تر حالات کے باوجود اپنے دور اقتدار میں ماضی کے حکمرانوں نے صوبے اور عوام کی مفاد کیلئے کچھ نہیں کیا انہوں نے کہا کہ بلوچستان عوامی پارٹی عوام کے امنگوں کی ترجمانی کررہی ہے وقت ثابت کرے گا کہ بلوچستان عوامی پارٹی اور اتحادی جماعتیں عوام کی فلاح وبہبود کیلئے مختلف منصوبوں پر کام کررہی ہے یہ پہلی حکومت ہے کہ بجٹ پاس ہوتے ہی صوبے میں ترقیاتی عمل شروع کر دیا ترقیاتی عمل سے صوبہ ترقی کرے گا اور عوام کو روزگار کے مواقع میسر ہونگے انہوں نے کہا کہ بلوچستان عوامی پارٹی عوام کی جماعت ہے اور ہمیشہ عوام کے مفاد کیلئے کام کیا ہے 2018کے انتخابات میں عوام مذہب پرست اورقوم پرست جماعتوں سے بیزار ہوگئے اور انہوں نے بلوچستان عوامی پارٹی پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے اپنے مسائل کی حل کیلئے منتخب کیا انہوں نے کہا کہ ہم جمہوری لوگ ہیں اور جمہوری سوچ پر یقین رکھتے ہیں۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں