کوئٹہ،گورنر بلوچستان اور وزیر اعلیٰ بلوچستان کوفوری طورپر مستعفی ہوجائیں ،طلباء تنظیمیں

ہفتہ 19 اکتوبر 2019 21:35

کوئٹہ،گورنر بلوچستان اور وزیر اعلیٰ بلوچستان کوفوری طورپر مستعفی ہوجائیں ،طلباء تنظیمیں
کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 اکتوبر2019ء) گورنر بلوچستان اور وزیر اعلیٰ بلوچستان کوفوری طورپر مستعفی ہوجائیں یونیورسٹی کی صورتحال پر ان کی خاموشی تاریخ کا سیاہ باب تصور کی جائے گی ان خیالات کااظہارپشتونخوا اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن،بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن،بلوچ اسٹوڈنٹس ایکشن کمیٹی اور دیگر طلباء تنظیموں کے رہنمائوں نے گورنمنٹ پوسٹ ڈگری کالج کے ایک بڑی ریلی کی قیادت کرتے ہوئے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کیا مقررین نے کہا کہ ایک بے حس معاشرے کے حکمران ہمیشہ ایسے واقعات پر خاموش ہیں انہوں نے کہا کہ اب تو ایف آئی اے پر بھی دبائو بڑھا دیا گیا ہے کہ وہ تحقیقات میں تیزی نہ لائے یار محمد بریال،وحید بلوچ،شاہ دوست ،امین بلوچ نے مزید کہا کہ ایک ہفتے سے طلباء ،سیاسی جماعتیں اور سول سوسائٹیز سراپا احتجاج ہے لیکن وائس چانسلر کو بچانے کی اب بھی کوششیں جاری ہیں مقررین نے کہا کہ 21اکتوبروز سموار 10بجے بلوچستان یونیورسٹی کے سامنے دھرنا دیا جائے گا اور احتجاج کو مزید منظم کر کے جمہوری انداز میں آگے بڑھا یا جائے گا ۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں