بلوچستان حکومت کا آزادی مارچ کو روکنے کا فیصلہ

سیکورٹی خدشات کے پیشِ نظر جے یو آئی کو آزادی مارچ کی اجازت نہیں ہوگی،وزیرداخلہ بلوچستان

منگل 22 اکتوبر 2019 21:04

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 اکتوبر2019ء) بلوچستان حکومت نے جمعیت علمائے اسلام ف کے آزادی مارچ کو روکنے کا فیصلہ کر لیا۔وزیرِ داخلہ بلوچستان میر ضیائ لانگو کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی خدشات کے پیشِ نظر جے یو آئی کو آزادی مارچ کی اجازت نہیں ہوگی۔ اس بات کا اعلان صوبائی وزیرِ داخلہ میر ضیائ لانگو کی جانب سے ایک ویڈیو بیان میں کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ تمام لوگوں کو بلوچستان کے حالات کا علم ہے کہ یہاں دشمن ملک کی جانب سے ایسے حالات پیدا کر دیئے گئے ہیں اور وہ ایسے مواقع کی تلاش میں ہے کہ قیمتی جانوں کا ضیاع کرسکے۔صوبائی وزیرِ داخلہ نے مزید کہا کہ اطلاعات ہیں کہ دہشت گرد اجتماعات کو نشانہ بنا سکتے ہیں، دشمن موقع کی تلاش میں رہتا ہے، آزادی مارچ کی صورت میں موقع نہیں دینا چاہتے۔

(جاری ہے)

ضیائ لانگو نے یہ بھی کہا کہ احتجاج سب کا جمہوری حق ہے لیکن یہ جلسے جلوسوں کا وقت نہیں ہے، سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر جے یو آئی ف کو آزادی مارچ کی اجازت نہیں ہوگی۔ واضح رہے کہ جمعیت علمائے اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن 27 اکتوبر کو اسلام آباد میں آزادی مارچ کرنے کا اعلان کر چکے ہیں۔مسلم لیگ نون اور پیپلز پارٹی سمیت کئی جماعتوں نے مولانا فضل الرحمٰن کو اس حوالے سیتعاون کی یقین دہانی کرائی ہی

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں