ٴناروے میں قرآن پاک کی بے حرمتی سے کروڑ ں مسلمانوں کے دل آزاری ہوئی ہے،رہنماء جمعیت علمائے اسلام

امت مسلمہ سب کچھ برداشت کر سکتا ہے لیکن ناموس قرآن پاک پر کسی قسم سمجھوتہ نہیں کریں گے ٌگے قرآن پاک ایک عظیم مقدس کتاب امت مسلمہ قرآن پاک کی بے حرمتی کسی صورت برداشت نہیں کریں گی

جمعہ 22 نومبر 2019 21:25

ّکوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 نومبر2019ء) جمعیت علمائے اسلام کے رہنما وں نے کہا کہ ناروے میں قرآن پاک کی بے حرمتی سے کروڑ ںمسلمانوں کے دل آزاری ہوئی ہے امت مسلمہ سب کچھ برداشت کر سکتا ہے لیکن ناموس قرآن پاک پر کسی قسم سمجھوتہ نہیں کریں گے قرآن پاک ایک عظیم مقدس کتاب امت مسلمہ قرآن پاک کی بے حرمتی کسی صورت برداشت نہیں کریں گی قرآن پاک کی بے حرمتی عالم اسلام پر حملہ تصور ہو گا امت مسلمہ کے حکمران ناروے سے ہر قسم تعلقات کو ختم کر کے ناروے کے سفیر کو ملک بدر کیا جائے ان خیالات کا اظہار جمعیت علما اسلام ضلع کوئٹہ نجم المدارس یونٹ کلی چلتن رہیسانی کے امیر مولانا محمد طاہر تو حیدی جنرل سیکرٹری مولانا راز محمد محمد حسنی نائب امیر مولانا عبدالمنان سعادت سرپرست اعلی مولانا مولانا مفتی عبدالوہاب ناظم دو یم مولانا عبد الغفار اور ناظم مالیات دو یم مولانا مفتی شیر محمد حقانی مولانا حافظ محی الدین نے کلی چلتن رئیسانی توحیدی ہاوس میں یونٹ کے مجلس عاملہ اور آزادی مارچ میں شرکت کرنے والے ساتھیوں کے اعزاز میں استقبالیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عالم کفر چاروں طرف سے مسلم امہ دنیا بھر پر حملہ آور ہے عالم کفر نے نہ مذہبی شخصیات کو بخشا اورنہ مذہبی کتابوں کو معاف کیا انہوں نے کہا کہ قرآن پاک قیامت تک پڑھنے والے عظیم الشان کتاب ہے جس کی دنیا میں لاکھوں حفاظ اکرم موجود ہے قرآن پاک دوجہا نوں کی کامیابی کی ضامن کتاب ہے آخرت میں قرآن پاک سے پڑھ کر کوئی سفارش کرنے والے نہیں ہوگا امت مسلمہ قرآن پاک پر جان ومال قربان کرنے کے لئے ہمہ وقت تیار ہیں انہوں نے کہا کہ عالم کفر نے ہمیشہ امت مسلمہ کے جذبات کو مجروح کیا ہے مسلم ممالک کے حکمران فور طور پر احتجاجا ناروے کے سفیر کو اپنے اپنے ممالک سے بدر کرے عالم کفر نے ہمیشہ امت مسلمہ کی جذبات سے کھلنے کے ناپاک کوشش کی ہے انہوں نے کہا کہ قرآن پاک کی بے حرمتی پر مسلم ممالک کے حکمرانوں کے خاموشی بھی لمحے فکر یہ ہے۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں