بلوچستان ہائیکورٹ نے پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل کے ملک بھر میں برطرف ملازمین بحال کردیئے ،حکومت کو تمام ملازمین کو تنخواہوں کی فوری ادائیگی کا حکم

پیر 9 دسمبر 2019 23:46

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 دسمبر2019ء) بلوچستان ہائی کورٹ میں پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل کے ملک بھر مین برطرف ملازمین کو بحال کرتے ہوئے حکومت کو تمام ملازمین کو تنخواہوں کی فوری ادائیگی کا حکم دید یا، پیر کو بلوچستان ہائیکورٹ کے چیف جسٹس جمال خان مندوخیل اور جسٹس عبداللہ بلوچ پر مشتمل ڈویژنل بنچ نے پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل کے برطرف ملازمین کی جانب سے دائر درخواست کی سماعت کی عدالت نے پی ایم ڈی سی کے وکیل سے استفسار کیا کہ آپ نے کس قانون کے تحت پی ایم ڈی سی کے ملازمین کو فارغ کیا ہے عدالت نے صدارتی آرڈینینس کے سیکشن 49 کو معطل کرتے پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل صدارتی آرڈینس پرعمل درآمد روک دیا اورہدایت کی پی ایم ڈی سی فوری طور پر ملک بھر میں تمام ملازمین کی بند تنخواہیں ریلیز کرے۔

(جاری ہے)

چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ نے پی ایم ڈی سی کے تمام ملازمین کو بحال کرنے کا حکم بھی دیاپی ایم ڈی سی کے برطرف ملازمین کی جانب سے نصیب اللہ ترین ایڈوکیٹ جبکہ حکومت کی جانب سے ڈپٹی اٹارنی جنرل مصطفی بزدار عدالت میں پیش ہوئے واضع رہے کہ گذشتہ ماہ صدارتی آرڈیننس کے پی ایم ڈی سی کو ختم کرکے پاکستان میڈیکل کمیشن قائم کیا گیا تھا جس کے تحت پی ایم ڈی سی کے تمام ملازمین کو چھ ماہ کی تنخوا کی ادائیگی کے ساتھ فارغ کرنے کا حکم دیا گیا تھا بلوچستان ہائی کورٹ کے حکم کے تحت ملک بھر میں 250 سے زیادہ پی ایم ڈی سی ملازمین بحال ہوئے ہیں ۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں