بلوچستان،مسافر کوچ اور پک اپ حادثے کا مقدمہ دونوں ڈرائیوروں کیخلاف مسلم باغ لیویز تھانے میں درج

جمعہ 13 دسمبر 2019 23:43

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 دسمبر2019ء) بلوچستان کے علاقے کان مہترزئی کے قریب مسافر کوچ اور پک اپ حادثے کا مقدمہ دونوں ڈرائیوروں کے خلاف مسلم باغ لیویز تھانے میں درج کرلیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر قلعہ سیف اللہ ڈاکٹرعتیق شاہوانی نے بتایا کہ : کان مترزئی کے قریب مسافر کوچ اور پک اپ حادثے کا مقدمہ درج مسلم باغ لیویز تھانے میں رسالدار لیویز کی مدعیت میں مسافر کوچ اور پک اپ کے ڈرائیو روں کے خلاف درج کرلیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ مقدمے میں غفلت اور نقصان پہنچانے کی دفعات شامل کی گئی ہیں کان مترزئی کے قریب مسافر کوچ اور تیل بردار پک اپ کی ٹکر میں پندرہ مسافر جان بحق ہوئے تھے۔انہوں نے بتایا کہ ملتان سے کوئٹہ آنے والی کوچ میں تیل بردار پک اپ سے ٹکر کے بعد آگ لگ گئی تھی۔ڈی سی نے بتایا کہ کان مترزئی میں لیویز اہلکاروںنے تین ایرانی تیل بردار پک اپ پکڑی تھیں ایک پک اپ ناکہ توڑ کر فرار ہوئی تھی جو آگے جا کر کوچ سے ٹکرا گئی ایرانی تیل لے جانے والی تین پک اپ کے ڈرایئوروں کے خلاف مقدمہ درج کررہے ہیں۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں