جمال شاہ کاکڑ کا کوئٹہ پریس کلب کے قریب ہونے والے بم دھماکے کی مذمت

منگل 18 فروری 2020 00:10

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 فروری2020ء) پاکستان مسلم لیگ(ن) بلوچستان کے صدر عبدالقادر بلوچ ،جنرل سیکرٹری جمال شاہ کاکڑ نے کوئٹہ پریس کلب کے قریب ہونے والے بم دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ دہشتگرد عناصر بلوچستان کے عوام کے خون کے پیاسے ہیں پاکستان مسلم لیگ(ن) اس کی مذمت کرتے ہیں بلوچستان حکومت کی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ صوبے میں امن وامان کی صورتحال بہتر کرنے میں اپنا کردارادا کریں مسلم لیگ(ن) متاثرہ خاندانوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں اپنے جاری کردہ تعزیتی بیان میں انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ(ن) ہر قسم دہشتگردی کیخلاف ہے پاکستان نے دہشتگردی سے بہت بڑا نقصان اٹھا یا ہے پاکستانی اور خاص کر کوئٹہ کے عوام نے ہمیشہ فرنٹ لائن کا کردارادا کیا ہے کوئٹہ میں ہونے والے دہشتگردی کی مذمت کرتے ہیں منان چوک کے قریب دھماکے کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے دھماکے میں انسانی جانوں کی ضیاع پر افسوس کااظہار کرتے ہیں حکومت وقت کو چاہیے کہ وہ فوری طور پر امن وامان کی صورتحال کو کنٹرول کریں اگر حکومت صورتحال کو کنٹرول نہیں کرسکتے تو عوام کے جانوں کے ساتھ نہ کھیلا جائے انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ(ن) بم دھماکے میں شہید ہونے والے غمزدہ خاندانوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں