بلوچستان میں کورونا وائرس کے پیش نظر محکمہ صحت میں ایمرجنسی نافذ

جمعہ 28 فروری 2020 20:20

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 فروری2020ء) بلوچستان میں کورونا وائرس کے پیش نظر محکمہ صحت میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی صوبائی حکومت نے ایمرجنسی نافذ کرتے ہوئے ماہرین سمیت تمام عملے کی چھٹیاں ، ہر قسم کی ڈیپوٹیشن اور ٹریننگ منسوخ کردی ہے سیکرٹری صحت نے اپنے تمام عملے کو اپنے اپنے جائے تعیناتی پر حاضر رہنے کی ہدایت کی ہے اور غیر حاضر عملے کو ملازمت سے برخاست کرنے کے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں