حکومت غریب افراد کو راشن کی منصفانہ تقسیم کو ہر صورت میں یقینی بنا ئے،لاک ڈان کے باعث محنت کشوں کے چولہے بجھ کر رہ گئے ہیں، جمعیت علماء اسلام نظریاتی ضلع کوئٹہ

پیر 6 اپریل 2020 23:47

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 اپریل2020ء) جمعیت علماء اسلام نظریاتی ضلع کوئٹہ کے امیر مولانا قاری مہراللہ ‘جنرل سیکرٹری حاجی حبیب اللہ صافی‘ شیخ الحدیث مولانا نیازمحمد ‘مولانا خدائے نظر‘ حاجی دادمحمد‘ ضلعی کنوینر مولانا محمد ابراہیم ڈپٹی کنوئینر مولوی رحمت اللہ حقانی تحصیل کچلاک امیر مفتی رحمت اللہ ودیگر نے کہاکہ حکومت غریب افراد کو راشن کی منصفانہ تقسیم کو ہر صورت میں یقینی بنائے ،ک ڈان کے باعث محنت کشوں کے چولہے بجھ کر رہ گئے ہیں اور گھروں میں فاقہ کشی کی نوبت آگئی ہیایسے حالات میں راشن کی غیر منصفانہ تقسیم بھوکا مارنے کے مترادف ہیغریب طبقہ حکومتی امداد کے انتظار میں ہیں مگرحکومت کی جانب سے تاحال کوئی امدادی پیکیج جاری نہیں کیا، دیہاڑی دار مزدوروں اور غریبوں کے لییجلد امدادی پیکیج جاری کیا جائے انہوں نے کہا کہ راشن تقسیم میں اقرباپروری کی ہرگز اجازت نہیں دینگے۔

(جاری ہے)

راشن کی منصفانہ تقسیم کو یقینی بنائیں حکومت نے غریبوں کے لیے جو پیکیج کااعلان کیا ہے صرف اعلان کی حد تک ہے اور جو طریقہ عوام کو بتایا ہے، اس طریقے سے عوام ناواقف ہیں حکومت علما کے تعاون سے راشن کوتقسیم کیاجائے انہوں نے کہا کہ ملک کی سیاسی جماعتوں اور فلاحی تنظیموں مستحق افراد میں راشن اور امدادی سامان تقسیم کا خیال رکھیں یونین کونسل کی سطح پر کام شروع کرکے مستحق افراد کا ڈیٹا اکٹھا کردیاجائے انہوں نے کہاکہ صوبائی اور وفاقی حکومتوں نے راشن پیکیج اور مالی معاونت کے اعلان کے بعد سے اب تک عوام کو کچھ نہیں دیا ،غریب عوام بھوک سے تڑپ رہے ہیں یومیہ محنت مزدوری نہ ہونے کی وجہ سے گھر میں نوبت فاقہ کشی تک جاپہنچی ہی

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں