کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی(کیسکو)نے صارفین کی سہولیات کے پیش نظر بجلی بلوںکی ادائیگی کو تین اقساط میںکردیا

جمعرات 9 اپریل 2020 00:22

کوئٹہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 اپریل2020ء) کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی(کیسکو)نے صارفین کی سہولیات کے پیش نظر بجلی بلوںکی ادائیگی کو تین اقساط میںکردیاہے۔

(جاری ہے)

کیسکوترجمان کے مطابق ماہ اپریل 2020میں صارفین کو موصول ہونے والے نئے بل کو صارفین کی سہولت کیلئے تین اقساط میں کردیاگیاہے اور اس کااطلاق 300یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والے تمام صارفین پر ہوگا۔ علاوہ ازیں اگرکوئی بینک یاڈاکخانہ بل جمع نہ کرائیں تو صارف تحریری شکایت جی پی او، بینکنگ محتسب یا کسی بھی ریجنل دفترمیں کرسکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں