کوئٹہ،پاکستان نیشنل پارٹی عوامی کامنشور و مقصد ترقی یافتہ خوشحال معاشرے کی تشکیل ہے،سید احسان شاہ

اتوار 20 ستمبر 2020 23:20

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 ستمبر2020ء) پاکستان نیشنل پارٹی عوامی کامنشور و مقصد ترقی یافتہ خوشحال معاشرے کی تشکیل ہے یہ نئی سیاسی پارٹی جلد فعال ہوکر عوامی امنگوں پر پورا اتریں گے جلد صوبہ اور پھر ملک بھر میں تنظیم سازی کریں گے ان خیالات کا اظہار صدر پاکستان نیشنل پارٹی (عوامی) کے سربراہ و ایم پی اے سید احسان شاہ ، سنیئر نائب صدر میر عبدالغفور بزنجو مرکزی نائب صدر ٹکری نذر محمد مینگل مرکزی جنرل سیکرٹری چیرمین آصف بلوچ مرکزی انفامیشن سیکرٹری صادق تاجر مرکزی سیکرٹری اسپوٹس غنی موسی ودیگر نے پاکستان نیشنل پارٹی عوامی کے جنرل باڈی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر سینٹرل کمیٹی کے ممبر میر ہزار خان سمالانی عبدالباری محمد حسن شاہوانی نقیب اللہ سمالانی علی مینگل ماسٹر فتع محمد بشیر عمران مینگل بابل شاہوانی میر شہجان و دیگر نے تنظیمی سیاسی حوالے سے تفصیلی بحث مباحثہ کی گئی اور آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا گیا پاکستان نیشنل پارٹی عوامی کے قیام کا مقصد اقتدار نہیں بلکہ ایک ایسی عوامی سیاسی پلیٹ فارم کی تشکیل ہے جس سے نوجوانوں کو اپنے حقوق کے حصول کے لیے جدوجہد کرتے ہوئے حقیقی نظریاتی سیاست سے آشنائی ہو انہوں نے کہاکہ اس نوزائیدہ پارٹی کو فعال بنانے کے لیے پہلے مرحلے میں ضلعی آرگنائزرز منتخب کرنا ہے آج کوئٹہ سے آصف رئیسانی کو آرگنائزر اور مبشر شاہوانی کوڈپٹی آرگنائزرمنتخب کیا گیاامید ہے وہ کوئٹہ میں پارٹی کی یونٹ سازی اور تنظیم سازی کرکے پارٹی کو فعال بنانے کے لیے اپنے تمام تر وسائل بروئے کار لائیں گے ہمارا مقصد خوشحال اور ترقی یافتہ معاشرے کی تشکیل ہے سریاب میں 4 ایم پی ایز اور ایک ایم این اے جن کو سالانہ 40 ۔

(جاری ہے)

40 کروڑ روپے عوامی فنڈز فراہم کی جاتی ہے لیکن اس کے باوجود سریاب میں پینے کی پانی، گیس، بجلی، سڑکوں، اسکولوں، سمیت صحت کی سہولیات نہ ہونے کے برابر ہے جو ان منتخب نمائندوں کی عوام کے مفادات سے لاپرواہی کو عیاں کرتی ہییہ صرف سریاب نہیں بلکہ پورے بلوچستان کی یہی حالت ہے صرف بیانات اور کاغدات میں ترقی ہے زمین پر کچھ نظر نہیں آتا ہے لیکن عوام کو اس دور جدید میں مزید کھوکھلے نعروں اور جھوٹے دعووں سے دھوکہ نہیں دیا جاسکتا ہے اس لیے ہم اپنے دوستوں کے مشاورت سے اس پارٹی کی بنیاد رکھی اب اس کو فعال کرنے اور منزل تک پہنچانے کی ذمہ داری پارٹی کارکنوں کے کندھوں پر عائد ہوتی ہے امید ہے کہ جلد پارٹی بلوچستان سمیت ملک بھر میں ایک بڑی سیاسی قوت بن کر ابھرے گی

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں