بلوچستان اسمبلی کے اجلاس میں مولانا عبدالواسع کی شرکت ، اراکین نے ایوان میں خوش آمدید کہا

جمعرات 29 اکتوبر 2020 23:21

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 اکتوبر2020ء) بلوچستان اسمبلی کے اجلاس میں مولانا عبدالواسع کی شرکت ، اراکین نے ایوان میں خوش آمدید کہا ۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز ڈپٹی سپیکر سردار بابرخان موسیٰ خیل کی زیر صدارت ہونے والے بلوچستان اسمبلی کے اجلاس میں جمعیت العلماء اسلام کے صوبائی امیر و رکن قومی اسمبلی مولانا عبدالواسع ، سابق صوبائی وزیر مولانا سرور موسیٰ خیل نے بھی ایوان کی کارروائی دیکھی ڈپٹی سپیکر سردار بابرخان موسیٰ خیل ،صوبائی وزیر خزانہ میر ظہور بلیدی ، عوامی نیشنل پارٹی کے پارلیمان لیڈر اصغرخان اچکزئی ، پاکستان نیشنل پارٹی کے سید احسان شاہ ، بلوچستان نیشنل پارٹی کے پارلیمانی لیڈر ملک نصیر شاہوانی ، اختر حسین لانگو ، میر حمل کلمتی جے یوآئی کے میر زابد ریکی نے مولانا عبدالواسع ، مولوی محمد سرورموسیٰ خیل اور تربت سے آئے مہمانوں شاہ جہان اور عارف بلوچ کو ایوان میں خوش آمدید کہا۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں