بلوچستان میں کورونا سے ایک اورمریض کاانتقال ،تعداد190ہوگئی

کورونا وائرس کے مزید22نئے کیس سامنے آنے کے بعد متاثرہ افراد کی تعداد 18537ہوگئی

جمعہ 15 جنوری 2021 23:56

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 جنوری2021ء) بلوچستان میں کورونا وائرس سے ایک اورمریض انتقال کرگیا جسکے بعد ابتک انتقال کرنے والے مریضوں کی تعداد190ہوگئی ہے جبکہ کورونا وائرس کے مزید22نئے کیس سامنے آگئے۔

(جاری ہے)

محکمہ صحت کے کورونا وائرس آپریشن سیل کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق جمعہ کو بلوچستان کے 6اضلاع سے کورونا وائرس کے مزید 22کیس رپورٹ ہوئے جس کے بعد اب تک متاثرہ افراد کی تعداد 18537ہوگئی ہے ان افراد میں سے 18060اب تک صحت یاب ہوچکے ہیں جبکہ صوبے میں کورونا وائرس کے فعال مریضوں کی تعداد 287ہے رپورٹ کے مطابق بلوچستان میں کورونا وائرس میں مبتلا مزیدایک مریض انتقال کرگیا جسکے بعد ابتک کورونا وائرس سے جاںبحق ہونے والے مریضوں کی تعداد190ہوگئی ہے جبکہ 331افراد کے ٹیسٹ نتائج آنے باقی ہیں رپورٹ کے مطابق صوبے میں کورونا وائرس پھیلنے کی شرح 3.75فیصد رہی ۔

متعلقہ عنوان :

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں