انسپکٹر جنرل آف پولیس بلوچستان محمد طاہر رائے نے اپنے عہد ے کا چارج سنبھال کر ذمہ داریاں نبھانا شروع کر دی

ہفتہ 23 جنوری 2021 23:44

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جنوری2021ء) انسپکٹر جنرل آف پولیس بلوچستان محمد طاہر رائے نے اپنے عہد ے کا چارج سنبھال کر ذمہ داریاں نبھانا شروع کر دی یا د رہے کہ محمد طاہر رائے کا 19جنوری کو بلوچستا ن پولیس کے سربراہ کے حیثیت سے نوٹیفیکیشن جاری ہوا تھاوہ بلوچستان پولیس کے 30ویں سربراہ ہیں اور وہ صوبہ پنجاب سمیت دیگر صوبوں اور پولیس کے مختلف عہدوں پر فرائض منصبی سرانجام دینے کے ساتھ ساتھ دہشت گردی کے خاتمے کے لئے وسیع تجربہ رکھتے ہیں اٴْ ن کے پیش روسابق آئی جی پولیس بلوچستان محسن حسن بٹ کا تبادلہ اسلام آباد اسٹبلیشمنٹ ڈویژن ہو ا ہے ۔

متعلقہ عنوان :

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں