وفاقی حکومت کی ہدایت پر قائم لاپتہ افراد بازیابی کمیشن نے کوئٹہ میںساتویں روزکی سماعت مکمل کرلی

کمیشن میں تیرہ لاپتہ افراد کے کیسز کی سماعت ایک لاپتہ شخص کے بازیاب ہوکر گھر پہنچنے کی تصدیق

بدھ 27 اکتوبر 2021 23:12

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 اکتوبر2021ء) وفاقی حکومت کی ہدایت پر قائم لاپتہ افراد بازیابی کمیشن نے کوئٹہ میںساتویں روزکی سماعت مکمل کرلی کمیشن میں تیرہ لاپتہ افراد کے کیسز کی سماعت ایک لاپتہ شخص کے بازیاب ہوکر گھر پہنچنے کی تصدیق ہو ئی ۔

(جاری ہے)

محکمہ داخلہ بلوچستان کے مطابق کوئٹہ میں لاپتہ افراد کی بازیابی کیلئے قائم کمیشن نے ساتویںروز لاپتہ افراد کے کیسز کی سما عت کی کمیشن کی سربراہی ہائی کورٹ کے سابق جج جسٹس ریٹائرڈ فضل الر حما ن کررہے ہیںبد ھ کو کمیشن میں تیرہ لاپتہ افراد کے کیسز کی سما عت ہوئی ساتویں روز کی سماعت کے دوران چاغی سے تعلق رکھنے والے ایک لاپتہ شخص کے بازیاب ہوکر گھر پہنچنے کی تصدیق ہوئی کمیشن سات روز کے دوران 86لاپتہ افراد کے کیسز کی سماعت کر چکا ہے اس دوران 6 لاپتہ افراد کے بازیا ب کی تصدیق ہوئی دو لاپتہ افراد کا سراغ ملا جبکہ دو ہی لاپتہ شخص کا کیس خارج کیا گیا کمیشن 10روزہ سماعت کے دوران مجمو عی طور پر117لاپتہ افرادکے کیسز کی سماعت کریگا۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں