واٹر ٹینکر ایسوسی ایشن نے ضلعی انتظامیہ سے مذاکرات کے بعد کوئٹہ میں جاری ہڑتال ختم کردی

جمعرات 2 دسمبر 2021 00:02

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 دسمبر2021ء) واٹر ٹینکر ایسوسی ایشن نے ضلعی انتظامیہ سے مذاکرات کے بعد کوئٹہ میں جاری ہڑتال ختم کرنے کا اعلان کردیا، یہ اعلان واٹر ٹینکر ایسوسی ایشن کے صدر نور محمد وردگ نے پشتونخواء ملی عوامی پارٹی کے رکن صوبائی اسمبلی نصر اللہ زیرے، انجمن تاجران بلوچستان کے صدر رحیم آغا، واٹر ٹینکر ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری جمیل اچکزئی نے ہمراہ بدھ کو کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

رکن صوبائی اسمبلی نصر اللہ زیرے نے کہا کہ واٹر ٹینکر ایسوسی ایشن کے مطالبات جائز تھے جس پر ڈپٹی کمشنر ، ایس ایس پی ٹریفک، ایس ایس پی آپریشنز سمیت دیگر ذمہ داران کے ساتھ اجلاس کیا گیا ضلعی انتظامیہ نے واٹر ٹینکر ایسوسی ایشن کے مطالبات تسلیم کر لئے ہیں ،انجمن تاجران بلوچستان کے صدر رحیم آغا نے کہا کہ ہم نے روز اول سے واٹر ٹینکر ایسوسی کا ساتھ دیا ہے حکومت اور انتظامیہ کے شکر گزار ہیں کہ انہوں نے مطالبات تسلیم کئے انہوں نے کہا کہ ہائی کورٹ کے ججز جسٹس ہاشم کاکڑ اور جسٹس نذیر لانگوکے بھی شکرگزار ہیں کہ انہوں نے ہماری بات کو سنا امید ہے وہ آگے بھی ہمیں سنیں گے واٹر ٹینکر ایسوسی ایشن کے صدر نور محمد وردگ نے کہا کہ واٹر ٹینکر ایسوسی ایشن نے عدالتی احکامات پر چار وز تک ٹینکر کھڑے کئے تھے ہم نے ہڑتال نہیں کی تھی ضلعی انتظامیہ کے سامنے چھ نکات رکھے جنہیں تسلیم کر لیا گیا ہے جس کے بعد شہر میں واٹر ٹینکر آنے کی اجازت مل گئی ہے فوری طو ر پر کوئٹہ شہر کو پانی کی سپلائی شروع کردی ہے انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ کے نرخ نامے پر بات چیت جاری ہے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ ابھی ٹریکٹرز کو تبدیل کرنے کا کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا اس حوالے سے عدالت میں اپنا موقف پیش کریں گے

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں