۹میرعبدالقدوس بزنجو کے خلاف بغیر کسی اشارے اور نیوٹرل ایمپائر کے ساتھ کھیل کھیلنے جارہے ہیں، سرداریارمحمدرند

دعا ہے وہ آخر تک نیوٹرل رہے ،وزیراعلیٰ کی تبدیلی کیلئے 33ارکان درکان ہے ووٹنگ کے وقت ہماری اکثریت ہوگی،انٹرویو

جمعرات 19 مئی 2022 00:00

ٴ کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 مئی2022ء) پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء ورکن صوبائی اسمبلی سرداریارمحمدرند نے کہاہے کہ میرعبدالقدوس بزنجو کے خلاف بغیر کسی اشارے اور نیوٹرل ایمپائر کے ساتھ کھیل کھیلنے جارہے ہیں دعا ہے کہ وہ آخر تک نیوٹرل رہے ،وزیراعلیٰ کی تبدیلی کیلئے 33ارکان درکان ہے ووٹنگ کے وقت ہماری اکثریت ہوگی ۔ان خیالات کااظہار انہوں نے نجی ٹی وی سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

سرداریارمحمدرند نے کہاکہ ترجمان کی ڈیوٹی دفاع کرناہے یہ منتخب لوگ نہیں بلکہ انہیں ہائیر کیاجاتاہے چند گھنٹے گزرے ہیں وقت آنے دیں ہم دکھائیںگے کہ کس طرح ان کا وقت پورا ہوچکاہے ،انہوں نے کہاکہ یہ ایک فطری عمل ہے بغیر کسی اشارے اور نیوٹرل ایمپائر کے ساتھ کھیل کھیلنے جارہے ہیں اللہ کرے وہ آخر تک نیوٹرل رہے ،سرداریارمحمدرند نے کہاکہ وزیراعلیٰ کی تبدیلی پر کوئی دوسرا کریڈیٹ نہیں لے گا بلکہ یہاں کے لوگ عوام تسلیم کرینگے جام کمال نے باعزت طریقے سے استعفیٰ دیاتھا یہ پہلی دفعہ ہواتھاکہ وہ استعفیٰ دیکر گھر گئے تھے 14لوگوں نے تحریک عدم اعتماد پر دستخط کی تھی جب تحریک عدم اعتماد پر اسمبلی میں ووٹنگ ہوگی تو ہمیں یقین ہے کہ ہمارے نمبرز پورے ہونگے بلوچستان میں تبدیلی کیلئی33ارکان کی درکارہے پی ٹی آئی کا اس میں کوئی کردار نہیں ہے ارکان پارلیمنٹ کی ذمہ داری ہے اگر اکثریت فیصلہ کرتی ہے کہ تحریک عدم اعتماد ہوں تو یہ ہمارا قانونی حق ہے ،نمبر گیمز پورے ہونگے پارلیمانی پارٹی کی اکثریت ہمارے ساتھ ہوگی ۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں