نیشنل پارٹی کوئٹہ کے زیر اہتمام مسلم ٹاون گلی نمبر 7 عیسی نگری میں شمولیتی دیوان کا انعقاد

جمعہ 27 مئی 2022 22:58

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 مئی2022ء) نیشنل پارٹی کوئٹہ کے زیر اہتمام مسلم ٹاون گلی نمبر 7 عیسی نگری میں شمولیتی دیوان کا انعقاد کیا گیا جس میں مختلف سیاسی پارٹیوں کے درجنوں کارکنان نے نیشنل پارٹی میں شمولیت اختیار کی۔اس موقع پر نیشنل پارٹی کے مرکزی کمیٹی کے رکن و ضلع صدر کوئٹہ حاجی عطا محمد بنگلزئی، صوبائی سوشل میڈیا سیکریٹری سعد دہوار، ضلعی جنرل سیکریٹری ریاض زہری، ملک منظور شاہوانی، اسماعیل تنولی، عبیداللہ دہوار، سعید احمد عاجز نے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج 21 ویں صدی میں بھی کوئٹہ کی حالت بری ہے یہاں عوام کو بنیادی سہولیات کا فقدان سمیت بنیادی ترقیاتی کام سے محروم رکھا گیا ہیں گلی گلی میں غلاظت کے ڈھیر، نہ روڈ نہ سویریج کا کوئی موثر نظام ایسا معلوم ہوتا ہے کوئٹہ کا پرسان حال لینے والا کوئی نہیں ہیں جو نمائندے 2018 میں یہاں سے منتخب ہوئے وہ 25 جولائی کے بعد شاز و نادر ہی کبھی حلقے میں عوام سے رجوع کیا ہو افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ انہوں نے عوامی مینڈیٹ کا وہ حق ادا نہیں کیا جو انہیں کرنا چاہیئے تھا۔

(جاری ہے)

پچھلے صوبائی حکومت میں ایک نوٹیفیکیشن کے ذریعے کوئٹہ کے تمام علاقوں کو کو یکساں طور پر میٹرو پولیٹن کا درجہ دیا گیا تھا جسے ایک مخصوص لابی نے معزز ہائی کورٹ کے ذریعے ختم کرایا جس میں کہا گیا کہ جب تک کوئٹہ کے نئے حلقہ بندی نہیں ہوتے اس وقت تک یہ قبل از وقت ہے مگر حالیہ کوئٹہ کے حلقہ بندیوں میں سریاب کے گنجان آبادی والے علاقے کیچی بیگ کو میٹروپولیٹن کے درجے سے محروم رکھا گیا جو کہ علاقے کے عوام کے ساتھ زیادتی ہے لہذا ہم معزز عدلیہ اور اعلی حکام سے بھی اپیل کرتے ہیں کہ کوئٹہ کے بنیادی گنجان آبادی والے علاقوں کو میٹروپولیٹن کا درجہ دیا جائے تاکہ پورے شہر میں جو بنیادی مسائل ہیں ان کا یکساں طور پر مقامی حکومتوں کے ذریعے ممکن ہوسکے۔

نئے شامل ہونے والوں میں سعید احمد عاجز، رحمت اللہ دہوار، ثنااللہ دہوار، اسد اللہ دہوار، میر احمد رئیسانی، محمد آصف رئیسانی، محمد وقار رئیسانی، تنویر احمد رئیسانی، منیر احمد رئیسانی، ہدایت اللہ ملازئی، اسرار احمد ملازئی، سیف اللہ رئیسانی، عبدلغفار جتک، اور اسداللہ درانی تھے۔ شمولیتی دیوان کے آخر میں نئے شامل ہونے والے دوستوں کو پارٹی کے رہنماں نے پرچم پہنایا

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں